حکومت تعلیمی اداروں کی ہر ممکن مدد کریگی صدر ممنون
اقتصادی راہداری کے قیام سے خطے میں پاکستان کا کردار مزید اہمیت اختیار کرجائے گا
اسلامک یونیورسٹی میں10طالبات کی موجودگی خوش آئند ہے، کانووکیشن سے خطاب۔ فوٹو: فائل
صدر ممنون حسین نے موجودہ دور کے چیلنجوں سے نمٹنے کیلیے اپنی صفوں میں اتحاد کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ اقتصادی راہداری کے قیام سے خطے میں پاکستان کا کردار مستقبل میں مزید اہمیت اختیار کرے گا۔
مسلمان ممالک کا پاکستان کے ساتھ تعاون اہمیت کا حامل ہوگا، حکومت تعلیمی اداروں کی ہر ممکن مدد کرے گی، تعلیم کا فروغ حکومت کی اولین ترجیح ہے اور حکومت تعلیم تک رسائی آسان بنانے اپنی کوششیں جاری رکھے گی، اسلامک یونیورسٹی میں10طالبات کی موجودگی خوش آئند ہے۔ ہفتے کو انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد کے9ویں کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے صدر نے کہاکہ سعودی عرب کے شاہ عبداللہ کوان کی خدمات کے اعتراف میں سیاسیات اوربین الاقوامی تعلقات میں اعزازی ڈگری دینا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، خطے میں پاکستان کا کردار مزید اہمیت اختیار کرے گا کیونکہ پاکستان اقتصادی راہداری قائم کررہا ہے۔
انھوں نے فارغ التحصیل ہونے والے طالب علموں پر زور دیا کہ وہ اپنی عملی زندگی میں بھر پور لگن اور ذمے داری کے ساتھ کام کریں۔ انھوں نے کہاکہ تعلیم کے فروغ کیلیے حکومت تعلیمی اداروں کی ہر ممکن مدد جاری رکھے گی۔ اسلامک یونیورسٹی نے اپنے قیام کے بعد کئی سنگ میل عبور کیے ہیں اور ملک کی ایک بڑی سرکاری یونیورسٹی کا درجہ حاصل کیا ہے۔ قبل ازیں صدر مملکت نے فارغ التحصیل ہونے والے طالب علموں کو میڈلز اور ڈگریاں دیں۔ اس موقع پر آئی آئی یو کے چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سلمان، ریکٹر آئی آئی یو پروفیسر ڈاکٹر معصوم یاسین زئی،آئی آئی یو کے صدر ڈاکٹر احمد یوسف الدرویش بھی موجود تھے۔