ساتھی کے ہاتھوں تیزاب گردی کا شکار خواجہ سرا جاں بحق
صائمہ پر اس کے ساتھی خواجہ سرا نے تیزاب پھینکا
صائمہ پر اس کے ساتھی خواجہ سرا نے تیزاب پھینکا فوٹو: فائل
کورنگی بلال کالونی میں جھگڑے کے دوران خواجہ سرا پر اسے کے ساتھی خواجہ سرا نے تیزاب پھینک دیا جس کے باعث وہ جھلس کرجاں بحق ہوگیا۔
عوامی کالونی تھانے کےعلاقے کورنگی بلال کالونی میں مکان نمبر122 میں جھگڑے کے دوران تیزاب پھینکے جانے کے باعث خواجہ سرا جھلس کر شدید زخمی ہو گیا ، جسے فوری طور پر سول اسپتال کے برنس وارڈ منتقل کیا گیا جہاں شدید زخمی خواجہ سرا کچھ دیر موت اورزندگی کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد دوران علاج دم توڑ گیا ۔
اس حوالے سے ایس ایچ اوعوامی کالونی صفدرمشہوانی نے بتایا کہ جھلس کر جاں بحق ہونے والے خواجہ سرا کی شناخت 47 سالہ غلام مصطفیٰ عرف صائمہ کے نام سے کی گئی ہے۔ خواجہ سرا کا اس کے دوست قیصرجو کہ گزشتہ تین سال سے اس ہی کے مکان میں رہائش پذیر تھا ، اس سے کسی بات پرجھگڑا ہوا جس کے دوران مقتول خواجہ سرا کے دوست قیصرنے اس پر تیزاب پھینکا اورموقع سے فرارہوگیا۔
انھوں نے بتایا کہ پولیس نے فرار ہونے والے خواجہ سرا کی تلاش شروع کردی ہے امید ہے اسے جلد گرفتارکرلیا جائے گا۔ دوسری جانب سول برنس اسپتال کی اتنظامیہ کے مطابق جاں بحق ہونے والے خواجہ سرا کوانتہائی تشویشناک اسپتال میں لایا گیا اورخواجہ سرا کا جسم60 فیصد جھلسا ہوا تھا ،زخمی خواجہ سرا دوران علاج دم توڑ گیا ۔