ورلڈ کپ 2015 اسکاٹ لینڈ نے اپ سیٹ فتح کو ہدف بنالیا
مئی میں انگلینڈ سے میچز بھی ہماری تیاریوں کیلیے اہم ہوں گے، کوچ کولنگ ووڈ
مئی میں انگلینڈ سے میچز بھی ہماری تیاریوں کیلیے اہم ہوں گے، کوچ کولنگ ووڈ۔ فوٹو: آئی ڈی آئی/گیٹی امیجز/فائل
اسکاٹ لینڈ نے ورلڈ کپ 2015 میں بڑے اپ سیٹ کرنے کو اپنا ہدف بنالیا، اسکاٹ لینڈ نے کوالیفائر ایونٹ جیتنے پر آئندہ برس میگا ایونٹ کے پول ' اے' میں مشترکہ میزبانوں آسٹریلیا، نیوزی لینڈ کے علاوہ انگلینڈ، سری لنکا، بنگلہ دیش اور افغانستان کے ساتھ جگہ پائی ہے۔
اسکاٹش ٹیم اس سے قبل 1999 اور 2007 کے عالمی ون ڈے کپ میں شرکت کرچکی ہے، لیکن وہ کوئی بھی میچ جیتنے میں کامیاب نہیں ہوپائی ہے، تاہم اسکاٹ لینڈ کے موجودہ کوچ سابق انگلش آل رائونڈر پال کولنگ ووڈ کا کہنا ہے کہ اس مرتبہ یورپی ٹیم شوپیس ایونٹ میں اپنا تاثر قائم کرنے میں کامیاب رہے گی، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ آئندہ برس ورلڈ کپ میں ہمارا اعتماد بلند رہے گا، اسکاٹ لینڈ کیلیے اصل آزمائش رواں برس مئی میں انگلینڈ سے شیڈول میچز بھی ہوں گے۔
اس تناظر میں کولنگ ووڈ نے کہا کہ بلاشبہ انگلینڈ سے میچز ہمارے لیے اہم ہوں گے، ہم اس میں بھی اپ سیٹ کرنے کی کوشش کریں گے ، اگر ہم ورلڈ کپ سے قبل ایسا کرنے میں کامیاب رہے تو کوئی بعید نہیں کہ آئندہ برس بھی ہم دوبارہ ایسا کرپائیں گے، انگلش ٹیم سے اسکاٹ لینڈ کی بڑی مسابقت ہے، ہم مئی میں ایبردین میں انگلینڈ کی میزبانی کریںگے، یہ ہمارے لیے اپنی صلاحیتوں کو جانچنے کا اچھا موقع ہوگا، آئندہ برس ورلڈ کپ میں آئی سی سی کے 10 فل ممبران کے علاوہ چار ایفلیٹ ممالک بھی حصہ لیںگے، جس میں سے آئرلینڈ اور افغانستان نے 2013 میں ہی میگا ایونٹ کیلیے کوالیفائی کرلیا تھا جبکہ یواے ای اور اسکاٹ لینڈ نے نیوزی لینڈ میں منعقدہ کوالیفائر ایونٹ کی فائنلسٹ سائیڈز ہونے کی بنیاد پر شرکت کا پروانہ حاصل کیا ہے، گروپ ' بی ' میں پاکستان، جنوبی افریقہ، ویسٹ انڈیز، زمبابوے ، دفاعی چیمپئن بھارت ، آئرلینڈ اور یواے ای موجود ہیں۔