سی اے ایس گالف شبیر نے فتوحات کی ہیٹ ٹرک بنالی
محمد منیرکی دوسری پوزیشن،امجد اور امداد حسین کا مشترکہ طور پر تیسرا نمبر
ہول ان ون کارنامہ انجام نہ دیا جاسکا، انعام میں رکھی 3 بیش قیمت کاریںبچ گئیں۔ فوٹو: فائل
محمد شبیر اقبال نے اپنے اعزاز کا کامیاب دفاع کرتے ہوئے مسلسل تیسری مرتبہ چیف آف دی ایئر اسٹاف گالف چیمپئن شپ جیت لی۔
ائیرمین گالف کورس پی اے ایف بیس کورنگی کریک پر اختتام پذیر ہونے والی 4 روزہ 33ویںچیف آف دی ایئر اسٹاف گالف چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب میں پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل طاہر رفیق بٹ مہمان خصوصی تھے، اسلام آباد گالف کلب کے35سالہ محمد شبیر اقبال نے پروفیشنل ایونٹ میں 280گراس کے ساتھ گراس کیٹیگری میں اول پوزیشن حاصل کی، اسی کلب کے محمد منیر دوسری پوزیشن پر براجمان ہوئے جبکہ کراچی گالف کلب کے امجد اور لاہور گیریژن گالف کلب کے امداد حسین نے مشترکہ طور پر تیسری پوزیشن حاصل کی، چیمپئن شپ کاجونیئرز کیٹیگری کا نیٹ ایونٹ اویس انتظار نے جیتا، احمد زمان دوسری اور سعید احمد تیسری پوزیشن پر رہے، سعود عرفان نے گراس ٹائٹل جیت لیا، دانیال پرویز نے دوسری اور فاطم نے تیسری پوزیشن حاصل کی، لیڈیز ایونٹ میں عانیہ فاروق نے نیٹ ٹائٹل پر قبضہ جمایا، حمیرہ خالد گراس کی چیمپئن قرار پائیں، سینئر امیچر مقابلوں میں نیٹ ایونٹ میں میجر شاہد نے فتح پائی۔
ونگ کمانڈر کھوکھر دوسرے نمبر پر رہے،گراس ایونٹ کرنل(ر) یونس چنگیزی کے نام رہا جبکہ کرنل(ر) شاہد محبوب نے دوسری پوزیشن پائی،انوائٹیز کیٹیگری میں کرنل(ر) حبیب نے قبضہ جمایا جبکہ شاہد عبداللہ دوئم رہے، اعظم آرائیں نے گراس ایونٹ جیت لیا ، کرنل اشعر دوسرے نمبر پر رہے،پی اے ایف ویٹرنز کیٹیگری کا نیٹ ٹائٹل اے وی ایم (ر) عطا الرحمان کے نام رہا ،ایئر کموڈور(ر) جمال دوسری پوزیشن پر قابض ہوئے، گروپ کیپٹن (ر) آفتاب نے گراس ایونٹ اپنے نام کیا، ائیر مارشل(ر) پرویز مرزا دوئم قرار پائے، امیچر مقابلوں کا نیٹ ایونٹ فرمان علی نے جیت لیا، رابن باغ دوئم اور زبیر حسین سوئم رہے، ساجد خان نے گراس ٹائٹل پر قبضہ کرلیا، زوہیب آصف نے دوسری اور کیپٹن انصار محمود نے تیسری پوزیشن حاصل کی، آخر میں مہمان خصوصی نے انعامات تقسیم کیے،32لاکھ روپے مالیت کی اس چیمپئن شپ میں101 پروفیشنل سمیت ملک بھر سے 300 سے زائد گالفرز نے حصہ لیا ، ہول ان ون کا کارنامہ انجام نہ دیے جانے پربیش قیمت3 کاریں بطور انعام نہ دی جاسکیں۔