عمران فاروق قتل ملزموں کی حوالگی کیلیے لندن پولیس کا خط موصول
کیس کی کڑیاں پاکستان آ کر ملتی ہیں، وزارت داخلہ کے ذرائع نے خط ملنے کی تصدیق کردی
کیس کی کڑیاں پاکستان آ کر ملتی ہیں، وزارت داخلہ کے ذرائع نے خط ملنے کی تصدیق کردی. فوٹو: فائل
ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس کے مبینہ ملزمان کی حوالگی کیلئے لندن میٹروپولیٹن پولیس کا خط وزارت داخلہ کو موصول ہوگیا۔
ذرائع کے مطابق20 صفحات پر مشتمل خط میں لندن پولیس کا کہنا ہے کہ عمران فاروق قتل کیس کی کڑیاں پاکستان آ کر ملتی ہیں، پاکستانی حکومت تحقیقات میں پیش رفت کے لیے ملزمان کو لندن پولیس کے حوالے کرے۔
وزارت داخلہ کے ذرائع نے خط موصول ہونے کی تصدیق کردی ہے۔