کنٹرول لائن کے آرپار تجارت اور بس سروس آج بحال ہوگی

17روز سے پھنسے مسافر گھر جاسکیں گے، 49پاکستانی ٹرکوں کی واپسی ہنوز سوالیہ نشان

17روز سے پھنسے مسافر گھر جاسکیں گے، 49پاکستانی ٹرکوں کی واپسی ہنوز سوالیہ نشان. فوٹو: رائٹرز

کنٹرول لائن کے آرپار پاکستان اور بھارت کے درمیان تجارت آج دوبارہ بحال ہو جائے گی اور سرینگر مظفرآباد بس سروس17روز معطل رہنے کے بعد آج دوبارہ شروع ہو گی جبکہ مقبوضہ کشمیر میں پھنسے49 ٹرکوں کی واپسی کیلئے کوئی پیشرفت نہ ہو سکی۔

17روز قبل بھارت نے الزام لگایا تھا کہ آزادکشمیر سے آنے والے مال بردار ٹرک سے ایک ارب روپے سے زائد مالیت کی منشیات برآمد ہوئی تھیں جس کے بعد ٹرک سروس سمیت ہر قسم کی آمدورفت بند کر دی گئی تھی۔




آج پہلی پیشرفت کے طور پر سرینگر مظفرآباد بس سروس بحال ہونے سے آرپار پھنسے ہوئے 124مسافر اپنے اپنے گھروںکو روانہ ہوں گے۔ آرپار پھنسے 76ڈرائیور اور ان کے خاندان شدید ذہنی اذیت کا شکار ہیں۔ ادھر جہلم ویلی ٹرانسپورٹ یونین نے دھمکی دی ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں گرفتار ڈرائیوروں سمیت 49ڈرائیوروںکی واپسی تک بس سروس نہیں چلنے دیں گے۔
Load Next Story