منجمد رقوم میں سے 50 کروڑ ڈالرز موصول ہوگئے ایران

ادائیگی شروع کردی گئی، آخری قسط 6 ماہ کی مدت کے آخری روز دی جائیگی، وائٹ ہائوس

ادائیگی شروع کردی گئی، آخری قسط 6 ماہ کی مدت کے آخری روز دی جائیگی، وائٹ ہائوس

ایران کو6 بڑی طاقتوں کے ساتھ عبوری جوہری سمجھوتے کے تحت ماضی میں مغربی ممالک میں منجمد کی گئی رقوم میں سے 50 کروڑ ڈالرز وصول ہوگئے۔

غیرملکی خبررساں ادارے سے بات چیت کرتے ہوئے ایران کے نائب وزیرخارجہ عباس عراقچی نے بتایاکہ سمجھوتے کے تحت 50 کروڑ ڈالرز کی پہلی قسط سوئس بینک اکائونٹ میں جمع کرادی گئی، معاہدے کے تحت6 ماہ کی مدت میں 4 ارب 20 کروڑ ڈالرز کی رقم اقساط کی شکل میں دی جائیگی۔




ادھر وائٹ ہائو س نے جاری ایک بیان میں کہاہے کہ اقساط کی ادائیگی شروع کردی گئی ہے اورایران کو ایک وقت میں 40 سے 50 کروڑ ڈالرز ادا کیے جائیں گے اور آخری قسط 6 ماہ کی مدت کے خاتمے کے آخری روز دی جائے گی۔
Load Next Story