خاتون کو اجتماعی زیادتی کے بعد قتل کرنے والے ملزمان کودو دو مرتبہ سزائے موت

ملزمان نے ٹیکسلا کے علاقے میں ستمبر2020 میں خاتون کو اجتماعی زیادتی کے بعد گلے میں پھندہ ڈال کر قتل کر دیا تھا

ملزمان نے ٹیکسلا کے علاقے میں ستمبر2020 میں خاتون کو اجتماعی زیادتی کے بعد گلے میں پھندہ ڈال کر قتل کر دیا تھا

عدالت نے خاتون سے گینگ ریپ اور بے دردی سے قتل کرنے کے ملزمان کے کیس پر فیصلہ سنا دیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق عدالت نے خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی کرنےوالے 3 مجرمان کو دو دو مرتبہ سزائے موت اور پانچ، پانچ لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی۔ ایڈیشنل سیشن جج ٹیکسلا خالد محمود چیمہ نے ملزمان کو سزا سنائی۔ سزا پانے والے مجرمان میں نثار خان، عمر شہزاد اور نعیم سجاد شامل ہیں۔


یہ بھی پڑھیں: 6 سالہ بچی سے جنسی زیادتی کے مجرم کو سزائے موت

ملزمان نے گزشتہ سال ستمبر میں ٹیکسلا کے علاقے میں خاتون کو اجتماعی زیادتی کے بعد گلے میں پھندہ ڈال کر قتل کر دیا تھا۔ خاتون کو اس وقت زیادتی کا نشانہ بنایا گیا جب وہ اپنے گھر سے کسی کے گھر کام کرنے کے لیے جا رہیں تھی۔
Load Next Story