پشاور میں خواجہ سرا پر تشدد کی وائرل وڈیو 2 مرکزی ملزمان گرفتار
ملزمان کی شناخت صدام اور فیاض کے ناموں سے ہوئی
فوٹو:فائل
تھانہ شاہ پور پولیس نے خواجہ سراپر تشدد میں ملوث دو مرکزی ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
ملزمان کا تعلق نواحی علاقوں سے ہے جنہوں نے خواجہ سراء اذان پر تشدد کرنے کے بعد سنگین نتائج کی دھمکیاں دی تھیں، ذرائع کیمطابق سوشل میڈیا پر ایک وڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں چند ملزمان کو خواجہ سراء اذان پر تشدد کرتے دیکھا جاسکتاہے۔
ملزمان کی شناخت صدام اور فیاض کے ناموں سے ہوئی۔ دونوں ملزمان نے اعتراف جرم کرتے ہوئے شریک ساتھی ملزم کا نام بھی بتادیا جس کی گرفتاری جلد متوقع ہے۔