ٹورمیچشیکھردھون کھوئی فارم واپس پانے میں ناکام
نیوزی لینڈ الیون سے دو روزہ مقابلہ ڈرا، روہت اور راہنے کی نصف سنچریاں
اوپنر شیکھر دھون کے حوالے سے تشویش بدستورموجود ہے۔ فوٹو :فائل
شیکھر دھون ٹور میچ میں بھی کھوئی ہوئی فارم واپس حاصل نہیں کرپائے۔
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ٹیسٹ سے قبل روہت شرما اور اجنکیا راہنے نے نصف سنچریاں بناڈالیں، مہمان سائیڈ نے 7 وکٹ پر 313 رنز جوڑے، نیوزی لینڈ الیون کیخلاف دو روزہ میچ حسب توقع ڈرا ہوا۔ تفصیلات کے مطابق بھارت نے نیوزی لینڈ الیون کے خلاف ڈرا ہونے والے دوروزہ وارم اپ میچ میں خوب بیٹنگ پریکٹس کرلی ہے تاہم اوپنر شیکھر دھون کے حوالے سے تشویش بدستورموجود ہے جوکہ ون ڈے سیریز کے بعد اب اس میچ میں بھی پرانی فارم جگانے میں ناکام رہے ہیں، بھارت نے دوسرے اور آخری دن کے کھیل کا آغاز 41 رنز سے کیا ہی تھا کہ مرلی وجے گذشتہ روز کے اپنے اسکور 19 پر ٹوگاگا کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔
دھون 26 رنز بناکر رن آئوٹ ہوئے تو مجموعی اسکور 63 تھا، چتیشور پجارا نے بیڈن ہارسٹ کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہونے سے پہلے 33 رنز بنائے، اس موقع پر روہت شرما اور اجنکیا راہنے نے مقامی ڈومیسٹک بولرز کے ہاتھ آنے سے انکار کردیا، دونوں نے عمدہ بیٹنگ کی، شرما 59 اور راہنے 60 رنز بناکر دوسرے کھلاڑیوں کو موقع دینے کیلیے ریٹائرڈ آئوٹ ہوئے، امباتی رائیڈو نے بھی عمدہ بیٹنگ کا سلسلہ جاری رکھااور 49 رنز بناکر ناٹ آئوٹ رہے، روی چندرن ایشون نے بھی اپنی آل رائونڈر صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے 46 رنز اسکور کیے۔ بھارت کا اسکور جب 93 اوورز میں 7 وکٹ پر 313 ہوا تو میچ کو ڈرا پر اختتام پذیر کردیاگیا۔نیوزی لینڈ اور بھارت کے درمیان پہلا ٹیسٹ جمعرات سے آکلینڈ میں شروع ہوگاجبکہ دوسرا اور آخری ٹیسٹ 14 فروری سے ویلنگٹن میں شیڈول ہے، اس سے قبل کیویز نے بھارت کو ون ڈے سیریز میں 4-0 سے زیر کیا تھا۔