4 ماہ گزرگئے شاہراہ پاکستان پر فلائی اوورز کا کام شروع نہیں ہوسکا
ترقیاتی کاموں کی بروقت تکمیل کیلیے اہل افسران کا تقرر کیاجائے،سینئر افسران
شاہراہ پاکستان پر واٹر پمپ ، عائشہ منزل ، تین ہٹی اور ڈاکخانہ کے مقام پر فلائی اوورز کے ٹینڈرز کو چارماہ سے زائد عرصہ ہوچکا ہے۔ فوٹو: فائل
بلدیہ عظمیٰ کی انتظامیہ ٹینڈر کو چار ماہ گزر جانے کے باوجود شاہراہ پاکستان پر چار فلائی اوورز کا تعمیراتی کام شروع کرانے میں ناکام رہی ہے۔
گذشتہ ہفتے بلدیہ عظمیٰ کے ایڈمنسٹریٹر نے دعویٰ کیا تھا کہ ان منصوبوں پر ایک ہفتے میں کام شروع ہوجائے گا مگر وہ بھی اپنا دعویٰ پورانہیں کرسکے ہیں ،بلدیہ عظمیٰ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہراہ پاکستان پر واٹر پمپ ، عائشہ منزل ، تین ہٹی اور ڈاکخانہ کے مقام پر فلائی اوورز کے ٹینڈرز کو چارماہ سے زائد عرصہ ہوچکا ہے۔
ان منصوبوں کے حوالے سے بلدیہ عظمیٰ کی انتظامیہ کی بدترین نااہلی سامنے آئی ہے جس سے واضح طور پر ایسا محسوس ہوتا ہے کہ اس وقت بلدیہ عظمیٰ کے کم وبیش تمام اعلیٰ عہدوں پر انتہائی نااہل ترین افسران بیٹھے ہوئے جن میں سے کسی کو بھی ترقیاتی او بلدیاتی ادارہ چلانے کی معمولی نوعیت کی بھی اہلیت نہیں ہے۔