گیس پائپ لائن منصوبے پر پاک ایران مذاکرات ختم

اسلام آباد نے پروجیکٹ کی ڈیڈلائن میں اضافے کی درخواست کردی، ذرائع

ایران پر عائد عالمی پابندیاں منصوبے کی راہ میں رکاوٹ ہیں۔ فوٹو: فائل

لاہور:
پاکستان اور ایران کے درمیان گیس پائپ لائن منصوبے پر ہونے والے مزاکرات تہران میں ختم ہو گئے۔

پاکستان نے منصوبے کی ڈیڈ لائن میں تو سیع کی درخواست کردی۔پاکستان کا کہنا ہے کہ ایران پر عائد عالمی پابندیاں منصوبے کی راہ میں رکاوٹ ہیں۔پاکستان اور ایران کے ماہرین کے دوروزہ مذاکرات تہران میں ہوئے۔




پاکستانی وفد کی نمائندی سیکریٹری پٹرولیم عابد سعید جبکہ ایران کی نمائندگی ڈپٹی وزیر تیل نے کی۔مذاکرات میں شریک ذرائع نے بتایا کہ ایرانی حکام کو بتایا گیا کہ ایران پر عائد عالمی پابندیوں کے باعث سرمایہ کار منصوبے میں سرمایہ کاری کیلیے تیار نہیں ہیں۔ اس لئے منصوبے کی تکمیل کیلیے حقیقت پسندانہ ٹائم فریم کا تعین کیا جائے۔ذرائع کے مطابق ایرانی حکام نے بتایا کہ وہ پاکستانی تجاویز کا جائزہ لینے کے بعد اپنے موقف سے آگاہ کریں گے۔
Load Next Story