شادی میں ہوائی فائرنگ سے 2بچے زخمیدلہن کا والد گرفتار

 12سالہ سجاداور10سالہ عبداللہ کوطبی امدادکیلیے قریبی اسپتال منتقل کردیاگیا۔

دلہاکے گھر پرچھاپہ ماراتو تمام افراد وہاں سے فرار ہوچکے تھے،پولیس حکام ۔ فوٹو : فائل

قصبہ کالونی میں شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ سے 2بچے زخمی ہوگئے۔


کراچی میں اورنگی ٹاؤن تھانے کی حدود قصبہ کالونی میں نثار اسکول کے قریب شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کے دوران گولی لگنے سے 12سالہ سجاد ولد رمضان اور 10 سالہ عبداللہ ولد امتیاز زخمی ہو گئے دونوں کو طبی امداد کیلیے قریبی اسپتال پہنچایاگیا۔

پولیس حکام نے بتایا کہ پولیس نے جب دلہاکے گھر پرچھاپہ ماراتو تمام افراد وہاں سے فرار ہوچکے تھے تاہم پولیس نے دلہن کے والدکوحراست میں لے لیا، واقعے کی مزید تحقیقات کا آغاز کردیاگیا ہے۔
Load Next Story