کسی پاکستانی بیٹسمین نے سیریز میں ففٹی یا مجموعی طور پر100رنزبھی نہ بنائے
محمد حفیظ اور ناصر جمشید کے 45،45 رنز سب سے بڑا اسکور ثابت ہوئے
محمد حفیظ اور ناصر جمشید کے 45،45 رنز سب سے بڑا اسکور ثابت ہوئے. فوٹو: اے ایف پی
پاکستان نے گوکہ آسٹریلیا کیخلاف ٹوئنٹی 20 سیریز 2-1 سے جیت لی تاہم تینوں میچز میں کوئی پلیئر نصف سنچری نہیں بنا سکا۔
محمد حفیظ اور ناصر جمشید کے 45،45 رنز سب سے بڑا اسکور ثابت ہوئے،مجموعی 3 اننگز میں کسی کھلاڑی کا مجموعہ بھی 100 تک نہ پہنچا، کامران اکمل نے سب سے زیادہ 74 ، ناصرجمشید نے 72 اور محمد حفیظ نے71 رنز بنائے،عمران نذیر بدترین ناکامی کا شکار ہوئے اور3 میچز میں محض 23 رنز بنا سکے،شعیب ملک اور عمر اکمل بھی فلاپ رہے اور بالترتیب9 اور 15 رنز اسکور کیے،بولنگ میں آف اسپنر سعید اجمل 6 وکٹوں کیساتھ سب سے کامیاب رہے، عمر گل اور سہیل تنویر نے 4،4 جبکہ رضا حسن نے 3کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا، عبدالرزاق، محمد حفیظ اور یاسر عرفات کو 2،2 وکٹیں ملیں۔