پاکستان کی تاریخی جیت
پاکستان نے ورلڈ کپ کی تاریخ میں پہلی بار بھارت کو ہرایا۔
پاکستان نے ورلڈ کپ کی تاریخ میں پہلی بار بھارت کو ہرایا۔ فوٹو : اے ایف پی
KARACHI:
آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں پاکستان نے بھارت کو دس وکٹوں سے شکست دے کر کسی بھی ورلڈ کپ میں اپنے روایتی حریف کے خلاف پہلی فتح حاصل کر کے ایک نئی تاریخ رقم کردی۔
بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے سات وکٹوں کے نقصان پر جیت کے لیے ایک سو باون رنز کا ہدف دیا۔ جواب میں پاکستان نے کسی نقصان کے بغیر مطلوبہ ہدف حاصل کر لیا جب کہ میچ کی تیرہ گیندیں ابھی باقی تھیں۔ بابر اعظم نے ارسٹھ اور محمد رضوان نے اناسی رنز بنائے اور آؤٹ نہیں ہوئے۔
پاکستان نے ورلڈ کپ کی تاریخ میں پہلی بار بھارت کو ہرایا، پہلے شاہین شاہ آفریدی اور بعد میں اوپنر بابر اعظم اور محمد رضوان نے شاندار پرفارمنس سے بھارت کو دس وکٹ سے شکست دی جو ایک ریکارڈ ہے، اس کے علاوہ میچ میں کئی ریکارڈ بھی ٹوٹ گئے، پاکستانی اوپنرز نے 152 رنز کا ہدف بغیرکسی نقصان پر اٹھارویں اوور میں حاصل کر لیا۔کرکٹ لورزکو کھیل کے میدان سے ایک بڑی خوش خبری ملی اورشائقین کرکٹ نے خوب جشن منایا ۔ ملک بھر میں مختلف مقامات پر بڑی اسکرینوں پر میچ دکھایا گیا۔
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی، وزیر اعظم عمران خان ، آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ ، وزیر داخلہ شیخ رشید احمد، قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف ، پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، امیر جماعت اسلامی سراج الحق، پاکستانی عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے کرکٹ ٹیم کو کامیابی پر پاکستانی ٹیم کو مبارکباد پیش کی ہے۔
اس شاندار اور تاریخی جیت نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے حوصلے بلند کردیے ہیں ، ساری پاکستانی قوم کو امید ہے کہ پاکستان کرکٹ کے میدان میں اپنا کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کر لے گا اور ہماری ٹیم اپنی کارکردگی کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیت کر واپس وطن لوٹے گی۔