سنگاکارااور کولاسیکرا نے انجری مسائل سے نجات پالی
3ورلڈ کپ فائنلز ہارنے والے جے وردنے اس بارآئی سی سی ٹرافی جیتنے کیلیے بے چین
سری لنکن اسٹار بیٹسمین کمار سنگاکارا فوٹو: اے ایف پی
QUETTA:
سری لنکن اسٹار بیٹسمین کمار سنگاکارا اور فاسٹ بولر نووان کولاسیکرا نے انجری مسائل سے نجات پا لی۔
ان دونوں کی دستیابی سے ٹوئنٹی 20 ورلڈکپ میں میزبان سری لنکن کوتقویت ملے گی، سنگاکارا کی انگلی ٹوٹ گئی تھی جبکہ پیسر کو گروئن انجری کی تکلیف کا سامنا رہا،کپتان مہیلا جے وردنے نے پیر کو پریس کانفرنس میں دونوں کھلاڑیوں کی فٹنس صورتحال کو تسلی بخش قرار دیتے ہوئے کہا کہ سنکاگارا نے ہمارے کوچز سے اضافی نیٹ سیشنز منعقد کرنے کا بھی کہا ہے، اسی طرح نووان بھی گذشتہ چند ہفتوں سے بولنگ کررہے اور آنے والے ہفتے میں مزید بہتری حاصل کرلیں گے، میزبان ٹیم شوپیس ایونٹ کا افتتاحی میچ18ستمبر کو زمبابوے سے ہمبنٹوٹا میں کھیلے گی۔
مہیلا جے وردنے تین ورلڈ کپ فائنلز ہارنے والی سری لنکن ٹیم کا حصہ رہے اوراس مرتبہ بطور میزبان قائد آئی سی سی ٹرافی جیتنے کی شدید خواہش رکھتے ہیں، انھوں نے کہاکہ ہم ایونٹ کے ہرمرحلے میں سخت محنت کرتے ہوئے فتح حاصل کرنا چاہیں گے، مجھے نئے بیٹسمین دلشان موناویرا کا مستقبل تابناک نظر آرہا ہے، اس نے سری لنکن پریمیئر لیگ میں عمدہ کارکردگی پیش کی اور وہ ہماری ٹیم میں تازہ ہوا کے جھونکے کی مانند ہے،رائٹ آرم آف بریک بولر اکیلا دننجیا نے بھی مجھے خاصا متاثر کیا۔