چٹاگانگ ٹیسٹ سنگاکارا نے بنگال ٹائیگرز کو بے حال کردیا
سری لنکن بیٹسمین 160 پر ناقابل شکست، ٹیم نے 5 وکٹ پر 314رنز جوڑلیے
بگ بیش سیمی فائنل، میلبورن اسٹارز کو مات دینے پر ہوریکنز کے جورج بیلی اور ٹریوس برٹ بغلگیر۔ فوٹو: اے ایف پی
کمار سنگاکارا نے بنگال ٹائیگرز کو بے حال کردیا، چٹاگانگ ٹیسٹ کے پہلے روز ناقابل شکست 160 رنز جڑ دیے۔
سری لنکا نے دن کے اختتام تک 5 وکٹوں پر 314 رنز بنائے، مہیلا جے وردنے 72 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، شکیب الحسن نے دو وکٹیں لیں، بنگلہ دیش نے سلو پچ پر ایک ساتھ 4 فرنٹ لائن اسپنرز کھلادیے، صرف ایک فاسٹ بولر کو میدان میں اتارا گیا۔ تفصیلات کے مطابق سری لنکا نے چٹاگانگ ٹیم کا ابتدائی روز ہی کنٹرول اپنے ہاتھوں میں لے لیا ہے، ٹاس جیت کر فلیٹ وکٹ پر مہمان سائیڈ نے پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا مگر بنگلہ دیش نے جلد ہی ٹاپ 2 بیٹسمینوں کو چلتا کردیا، سوہاگ غازی کی گھومتی ہوئی گیند کو کوشل سلوا سمجھ نہیں پائے اور سوئپ کرنے کی کوشش میں 11 رنز پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے، دوسرے اوپنر ڈیموتھ کرونارتنے نے الامین حسین کی باہر جاتی ہوئی گیند کو کٹ کرنے کی کوشش کی مگر پوائنٹ پر محمود اللہ کا کیچ بن گئے، انھوں نے 31 رنز اسکور کیے دلچسپ بات یہ ہے کہ وہ آغاز سے ایسی گیندوں کو کھیلنے سے اجتناب کررہے تھے مگر بدقسمتی سے ویسی ہی بال پر وہ وکٹ گنوا بیٹھے۔
اس موقع پر سری لنکن بیٹنگ کے دو مضبوط ستون کمارسنگاکارا اور مہیلا جے وردنے وکٹ پر یکجا ہوئے، دونوں کے درمیان تیسری وکٹ کیلیے 178 رنز کی شراکت ہوئی، تیسرے سیشن کے آغاز میں 72 رنز پر محمود اللہ نے مہیلا جے وردنے کو بھی ایل بی ڈبلیو کردیا، انھوں نے 147 بالز پر 6 چوکوں کی مدد سے 72 رنز اسکور کیے۔ دنیش چندیمل 27 رنز پر شکیب الحسن کی گیند پر امرالقیس کے ہاتھوں کیچ ہوگئے، آخری لمحات میں گرنے والی پانچویں وکٹ انجیلو میتھیوز کی تھی جوکہ اس بار صرف 5 رنز ہی بنائے، ان کی قیمتی وکٹ شکیب الحسن نے حاصل کی۔ کماراسنگاکارا 160 رنز پر کھیل رہے تھے۔ کنڈیشنز کو دیکھتے ہوئے بنگلہ دیش نے اس میچ میں ایک دو نہیں بلکہ پورے چار فرنٹ لائن اسپنرز کھلائے جبکہ الامین حسین واحد فاسٹ بولر ہے۔اب تک شکیب الحسن نے دو وکٹیں لیں، یاد رہے کہ دو میچز کی اس سیریز میں پہلے مقابلے میں فتح کی بدولت سری لنکا کو 1-0 کی برتری حاصل ہے۔