ٹیسٹ رینکنگ ویسٹ انڈیز کی7 ویں پوزیشن کو کیویز سے خطرہ
ہوم سیریز میں کلین سوئپ پر بھارت کی دوسری پوزیشن بھی جاسکتی ہے
اس وقت کیوی ٹیم 82 پوائنٹس کے ساتھ آٹھویں نمبر پر موجود ہے۔ فوٹو: فائل
نیوزی لینڈ نے ٹیسٹ رینکنگ میں ویسٹ انڈیز کی ساتویں پوزیشن کیلیے خطرے کی گھنٹی بجادی، بھارت کے خلاف سیریز 1-0 سے جیت کر ساتویں پوزیشن حاصل کرلے گا، بھارت کو دوسری پوزیشن سے محروم کرنے کیلیے دو میچز کی سیریز میں کلین سوئپ فتح درکار ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ اور بھارت کے درمیان دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کا آغاز جمعرات سے آکلینڈ میں ہورہا ہے، اس میں کیویز کے پاس رینکنگ کو بہتر بنانے کا بہترین موقع موجود ہے، اس وقت کیوی ٹیم 82 پوائنٹس کے ساتھ آٹھویں نمبر پر موجود ہے، اس کا دوسری پوزیشن کی حامل بھارتی ٹیم سے 35 ریٹنگ پوائنٹس کا فرق ہے، اس لیے کامیابی کی صورت میں کیویز کو زیادہ فائدہ پہنچے گا اگر نیوزی لینڈ سیریز 1-0 سے جیت جاتا تو پھر وہ ویسٹ انڈیز سے ساتویںپوزیشن چھین لے گا اگرچہ اس کے پوائنٹس کیریبیئن سائیڈ کے برابر 87 ہوجائیں گے مگر اعشاریائی پوائنٹس کی وجہ سے وہ ایک درجہ آگے چلا جائے گا۔
کیویز سری لنکا سے چھٹی پوزیشن بھی چھین سکتے ہیں مگر اس کے لیے انھیں ناصرف بھارت کے خلاف کلین سوئپ کرنا ہوگا بلکہ اس سے پہلے یہ دعا بھی کرنا ہوگی کہ چٹاگانگ میں جاری ٹیسٹ میں بنگلہ دیش ، سری لنکا کو اپ سیٹ شکست دے دے، اس صورت میں سری لنکن ٹیم آٹھویں نمبر پر چلی جائے گی جبکہ بھارت کو تیسرے نمبر پر آنا پڑے گا۔ مہندرا سنگھ دھونی الیون کو دوسرے پوزیشن برقرار رکھنے کیلیے صرف سیریز برابر کرنے کی ضرورت ہے، 1-0 سے فتح کی صورت میں اس کے ہاتھ کچھ نہیں آئے گا تاہم کلین سوئپ سے پوائنٹس میں اضافہ ہوسکتا ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان سیریز میں عمدہ پرفارمنس پیش کرکے کرکٹرز بھی اپنی رینکنگ کو بہتر بناسکتے ہیں، اس وقت زیادہ توجہ روس ٹیلر پر ہے جوکہ بیٹسمین رینکنگ میں تیسرے نمبر پر ہیں، وہ دونوں ٹیموں کے ٹاپ رینک بیٹسمین اور دوسرے نمبر پر موجود شیونرائن چندر پال سے صرف پانچ پوائنٹس پیچھے ہیں، اچھی پرفارمنس ان کو ٹاپ پر موجود ابراہم ڈی ویلیئرز کے قریب پہنچادے گی۔