چیف سلیکٹر کا عہدہ‘ راشد لطیف کی مشروط رضامندی رکاوٹ بن گئی

راشد لطیف کو ان کے قریبی ٹیسٹ کرکٹر دوست کے ذریعے سلیکشن کمیٹی کا سربراہ بننے کی آفر کی گئی

راشد لطیف کو ان کے قریبی ٹیسٹ کرکٹر دوست کے ذریعے سلیکشن کمیٹی کا سربراہ بننے کی آفر کی گئی۔ فوٹو: فائل

سابق کپتان راشدلطیف کی مشروط رضا مندی چیف سلیکٹر بننے کی راہ میں رکاوٹ بن گئی۔


ذرائع کے مطابق پی سی بی نے سابق وکٹ کیپر بیٹسمین کو ان کے قریبی ٹیسٹ کرکٹر دوست کے ذریعے سلیکشن کمیٹی کا سربراہ بننے کی آفر کی، راشد لطیف نے اس پیشکش کا خیر مقدم ضرور کیا لیکن کھلاڑیوں کے انتخاب میں کرکٹ بورڈ کی جانب سے کسی بھی طرح کی مداخلت نہ کرنے کی شرط بھی رکھ دی۔ ذرائع کے مطابق راشد لطیف کا کہنا تھا کہ وہ چیف سلیکٹر کی ذمہ داری احسن طریقے سے نبھاتے ہوئے ٹیموں کا انتخاب صرف اور صرف میرٹ پر کریں گے اور عالمی ایونٹس میں گرین شرٹس کی ناقص کارکردگی کی ذمہ داری بھی خود لیںگے لیکن وہ یہ بھی چاہیں گے کہ سلیکشن کمیٹی کی طرف سے منتخب ٹیم ہی فائنل ہو، ذرائع کے مطابق راشد لطیف کی طرف سے مشروط پیشکش کے بعد پی سی بی حکام نے ان کے نام کو فائنل کرنے کی بجائے سابق کپتان عامر سہیل کو ڈائریکٹر گیم ڈویلپمنٹ کے ڈائریکٹر کے ساتھ چیف سلیکٹر کی بھی اضافہ ذمہ داری سونپنے کا فیصلہ کیاگیا۔
Load Next Story