پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج یوم یکجہتی کشمیر منایا جارہا ہے
عالمی برادری کشمیریوں کو حق خود ارادیت دلوائے، صدر، وزیراعظم، زرداری ودیگر کے پیغامات
،آزادکشمیر اور پاکستان کوملانے والے تمام راستوں پر انسانی ہاتھوں کی زنجیریں بنائی جائینگی.فوٹو:فائل
لائن آف کنٹرول کے دونوں اطراف، پاکستان اور دنیا بھر میں یوم یکجہتی کشمیر روایتی جوش و خروش سے منایا جارہا ہے ، اس سلسلے میں ملک بھر میں عام تعطیل ہے۔
وزیراعظم نوازشریف کشمیریوں سے یکجہتی کے لیے مظفرآبادمیں آزاد جموں و کشمیر کونسل اورقانون سازاسمبلی کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرینگے۔قومی کشمیرکمیٹی کاوفد اقوام متحدہ کے مبصرمشن میں پارلیمنٹ کی جانب سے یادداشت پیش کرے گا،ملک بھرمیں احتجاجی ریلیاں اور سیمینارہونگے،ریڈیو،ٹیلی ویژن اوراخبارات میںاس دن کی مناسبت سے خصوصی پروگرامات نشر اور خصوصی ایڈیشن شائع کریںگے، دنیا بھر میں پاکستانی سفارتخانوں میں یوم یکجہتی کشمیرکے حوالے سے تقریبات کاانعقاد بھی کیا جائے گا،آزادکشمیر اور پاکستان کوملانے والے تمام راستوں پر انسانی ہاتھوں کی زنجیریں بنائی جائینگی۔دریں اثنا صدر، وزیر اعظم، اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی اوردیگررہنمائوں نے اپنے پیغامات میںاس عزم کااعادہ کیاکہ پاکستان جموں وکشمیرکے مسئلے پراصولی مضبوطی سے قائم ہے۔
صدرممنون حسین نے کہا کہ آج پاکستان کے عوام ان کشمیری بھائیوں اور بہنوں کی اپنے حق خودارادیت کے لیے جرأت مندانہ جدوجہدکوخراج تحسین پیش کرتے ہیں،وزیراعظم نوازشریف نے بھارت کوجامع اور نتیجہ خیز مذاکراتی عمل میں شرکت کی دعوت دیتے ہوئے کہاکہ پاکستان بھارت کیساتھ تنازع کشمیرسمیت تمام مسائل مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کے لیے پرعزم ہے،سابق صدرآصف زرداری نے کہاکہ پیپلز پارٹی کشمیری عوام کویقین دلاتی ہے کہ انکی منصفا نہ اور جائز جدوجہد میں پارٹی انکے شا نہ بشا نہ کھڑی رہے گی۔آن لائن کے مطابق وزیراعظم نوازشریف آج کشمیری قیادت کے اعزازمیں عشائیہ دیںگے ۔اسٹاف رپورٹر کے مطابق یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں کراچی شہر بھر میں ریلیاں نکالی جائیں گی ، جلسے و سیمینار منعقد ہوں گے ۔ جماعت اسلامی کراچی کے تحت بدھ کو 3بجے دن جیل چورنگی تا مزار قائد تک '' یکجہتی کشمیر ریلی '' منعقد ہوگی ، قیادت لیاقت بلوچ کریں گے ، ریلی سے حافظ نعیم الرحمن سمیت دیگر رہنما بھی خطاب کریں گے۔
جماعۃ الدعوۃ پاکستان کے تحت بھی ملک بھرمیں مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے کارواں و کانفرنسز کا انعقاد کیا جائے گا کراچی پریس کلب کے باہر صبح11 بجے یکجہتی کشمیرکانفرنس ہوگی جس سے مرکزی رہنما پروفیسر حافظ عبدالرحمن مکی خصوصی شرکت و خطاب کریں گے۔ کانفرنس کی قیادت مزمل اقبال ہاشمی کریں گے۔پاسبان کے زیراہتمام 3 بجے سہہ پہر کراچی پریس کلب کے سامنے مظاہرہ کیا جائے گا مظاہرے سے شفیع احمد اور شمیم ناز خطاب کریں گے۔ سنی اتحادکونسل پاکستان کے چیرمین صاحبزادہ حامد رضا اور علما مشائخ کی اپیل پر یوم کشمیر دینی ملی قومی جذبے سے منایا جائیگا۔ شہدائے کشمیر کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے سیمینار، اجتماعت ریلیاں منعقد ہونگی۔ انجمن نوجوانان اسلام پاکستان کراچی سٹی کے زیراہتمام قومی یکجہتی کشمیر کانفرنس، پاکستان عوامی تحریک کے تحت یوم یکجہتی کشمیر پرملک بھر میں سیمینارزمنعقد ہونگے ۔