آئی ایم ایف کو بریفنگ نیپرا اور وزارت پانی وبجلی کے حکام دبئی طلب

آج مذاکرات میں پاورسیکٹرکے حوالے سے آئی ایم ایف کو بریفنگ دی جائیگی۔

آج مذاکرات میں پاورسیکٹرکے حوالے سے آئی ایم ایف کو بریفنگ دی جائیگی۔ فوٹو: فائل

وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے دبئی میں آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات میں بریفنگ کیلیے نیپرا اور وزارت پانی وبجلی کے حکام کودبئی بلالیا۔


مذاکرات میں شامل سینئر اہلکار نے بتایاکہ آئی ایم ایف نے مذاکرات میں بجلی قیمتوں کے تعین اور اطلاق کے نوٹیفکیشن کااختیار نیپرا کو دینے سمیت نیپرا ایکٹ و دیگر اقدامات کیلئے ترامیم کامعاملہ اٹھایا اور بجلی قیمتوں میں دوسرے فیزکا اضافہ کرنے یا بجلی کی لاگت میں کمی کیلئے اٹھائے جانیوالے اقدامات کے بارے میں تفصیلات طلب کرلی جس کیلئے وزیرخزانہ نے نیپرا اور وزارت پانی وبجلی کے حکام کودبئی آنیکی ہدایت کی۔آج مذاکرات میں پاورسیکٹرکے حوالے سے آئی ایم ایف کو بریفنگ دی جائیگی۔
Load Next Story