ایفیڈرین کیس 12 فروری کو فرد جرم عائد کی جائیگی نوٹس جاری
ملزمان علی موسیٰ گیلانی،افتخاربابر،عبدالخالق کے پیش نہ ہونے پرعدالت کا ناراضی کااظہار
ملزمان میں مقدمے کی نقول تقسیم،غیرقانونی اثاثہ جات کیس میں فریقین کو دلائل پیش کرنیکا حکم.فوٹو:فائل
انسداد منشیات کی خصوصی عدالت کے جج اختربہادرنے ایفیڈرین کوٹا الاٹمنٹ ومبینہ طورپراسمگلنگ کیس میں نامزد سابق وفاقی وزیرمخدوم شہاب الدین،سابق ایم این اے علی موسیٰ گیلانی،سابق ڈی جی ہیلتھ ڈاکٹراسد حفیظ، داناس کمپنی کے ڈائریکٹر کرنل(ر) طاہر الودود سمیت13ملزمان میں مقدمے کی نقول تقسیم کردیں اوران سب کو فردجرم عائد کرنے کیلیے نوٹس جاری کرکے 12 فروری کوطلب کرلیا۔
علی موسیٰ گیلانی،افتخار بابر،عبدالخالق ملزمان کے پیش نہ ہونے پر عدالت نے سخت ناراضی کا اظہارکرتے ہوئے کہاکہ اگر ملزمان آئندہ تاریخ پر پیش نہ ہوئے تو ان کی ضمانتوں کے مچلکے منسوخ کردیے جائیں گے۔ملزم عبدالخالق کونوٹس جاری کرکے ضامن سمیت7فروری کوطلب کرلیاہے۔
اے این ایف کے پراسیکیوٹرشاہد عباسی نے کہاکہ ایفی ڈرین کیس طویل عرصے سے زیر سماعت ہے چالان پیش کیا جاچکا ہے ملزمان پر فردجرم عائد کرکے اس کی تیزی سے سماعت کی جائے،عدالت نے مخدوم شہاب الدین ان کی فیملی،علی موسیٰ گیلانی ان کی والدہ بھائی کیخلاف غیرقانونی اثاثہ جات بنانے کے مقدمے کی سماعت بھی 12فروری تک ملتوی کرتے ہوئے آئندہ تاریخ پر فریقین کو دلائل پیش کرنیکا حکم دیا۔ عدالت نے ملزم سراج الدین کیخلاف بھی سماعت ملتوی کردی۔