اسٹیک ہولڈرز ایک پیج پر نہیں آپریشن ہوتا نظر آرہا ہے شاہ محمود

ایٹم بم چلانا باقی رہ گیا ہے، اوریا مذاکرات کار شہدا کے ورثا سے مینڈیٹ لیں، حیدر رضوی

عمران خان ٹی ٹی پی کے نمائندے نہیں، وہ طالبان کی نہیں امن کی وکالت کرتے رہے ہیں۔ فوٹو: فائل

تحریک انصاف کے رہنماشاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ پرویز رشید کشادہ دلی کا مظاہرہ کریں،عمران خان ٹی ٹی پی کے نمائندے نہیں، وہ طالبان کی نہیں امن کی وکالت کرتے رہے ہیں، انھیں نمائندہ کمیٹی میں شامل کرانیکامطالبہ سیاسی ہے، رستم مہمند شاہ ہمارے نمائندے ہیں۔

انھوں نے ایکسپریس نیوزکے پروگرام ٹودی پوائنٹ میں میزبان شاہ زیب خانزادہ سے گفتگوکرتے ہوئے کہا حکومت کے اندر اسٹیک ہولڈرزایک پیج پر نہیں اور بالٓاخر آپریشن ہوتا نظرآر ہا ہے ، پشاوردھماکے کی مذمت کرتے ہیں،جس نے بھی دھماکا کیا وہ ان قوتوں کاآلہ کارہے جوامن نہیں چاہتیں ،پیپلزپارٹی کے رہنمامولابخش چانڈیونے کہا میری ذاتی خواہش تھی کہ عمران مذاکرات میں شامل ہوتے۔دونوں جماعتوں کوطالبان کااحسان چکانا چاہیے جن کی بدولت وہ انتخابی ریلیاں نکالتے رہے ہیں ۔




پی ٹی آئی کاموقف حیران کن ہوتاہے ،وہ طالبان کادفترکھولنے کی بھی پیش کش کرتے ہیں جبکہ آپریشن پرفوج کے ساتھ کھڑے ہونے کی بھی بات کرتے ہیں، متحدہ کے حیدرعباس رضوی نے کہاہماری جماعت آج بھی طالبان سے مذاکرات کی مخالف ہے تاہم اگرجمہوری قوتوں کے نمائندہ وزیراعظم نوازشریف نے اپنا وزن مذاکرات کے پلڑے میں ڈال دیاہے تو ہم ان کیلیے دعاگوہیں،ایک سوال پرحیدرعباس نے کہاکہ لاطینی امریکا میں خونزیزی کے بعد مذاکرات کرنے والی حکومتوں کے پاس ماضی کوماضی قراردینے کامینڈیٹ حاصل تھا،کیایہ مینڈیٹ ہماری حکومت نے شہید ہونے والے ہزاروں شہریوں اورفوجیوں کے لواحقین سے لیاہے؟
Load Next Story