خواہش ہے کہ طالبان سے مذاکرات کی کوششیں کامیاب ہوں فیصل سبزواری
ماضی میں طالبان سے مذاکرات کے حامی عمران اب مذاکرات کا حصہ بننے سے کیوں انکاری ہیں
ہماری عمران خان سے درخواست ہے کہ وہ مذاکرات کے عمل کا حصہ بنیں۔فوٹو:فائل
سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید فیصل علی سبزواری نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کی یہ خواہش ہے کہ طالبان کے ساتھ مذاکرات کی کوششیں کامیاب ہوں، ماضی میں طالبان سے مذاکرات کے حامی عمران خان اب مذاکرات کا حصہ بننے سے کیوں انکاری ہیں۔
وہ منگل کو سندھ اسمبلی کے اجلاس کے بعد صحافیوں سے بات چیت کررہے تھے ،انھوں نے کہا کہ یہ بات سمجھ سے بالاتر ہے کہ عمران خان ایک قومی ایجنڈے پر پیچھے ہٹ گئے، ہماری عمران خان سے درخواست ہے کہ وہ مذاکرات کے عمل کا حصہ بنیں۔
ان سے سوال کیا گیا کہ کیا کراچی میں بھی دہشت گردوں کے ساتھ مذاکرات ہونے چاہئیں ؟ فیصل سبزواری نے کہا کہ جب پہاڑ والوں اور ریاست کے آئین و قانون کو نہ ماننے والوں سے مذاکرات ہو سکتے ہیں تو کراچی میں بھی پہاڑ والوں کے نمائندوں سے بات ہو سکتی ہے۔ انھوں نے کہا کہ آج سندھ اسمبلی کا پرائیویٹ ممبرز ڈے تھا، سارا بزنس ایم کیو ایم کا تھا لیکن سندھ اسمبلی میں پیدا ہونے والی افسوس ناک صورت حال کے باعث ہمارا بزنس نہیں اٹھایا گیا ۔