بھارت کو ایک اور شکست
بھارتی ٹیم کے کھلاڑی 10 اوورز میں ایک بار بھی گیند کو باؤنڈری کے باہر پھینکنے میں کامیاب نہیں ہو سکے تھے۔
بھارتی ٹیم کے کھلاڑی 10 اوورز میں ایک بار بھی گیند کو باؤنڈری کے باہر پھینکنے میں کامیاب نہیں ہو سکے تھے۔ فوٹو: رائٹرز
ٹی 20 ورلڈ کپ میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں آٹھ وکٹوں سے شکست کے بعد بھارت کے لیے ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرنے کے امکانات کم ہوگئے ہیں۔
نیوزی لینڈ کے باؤلرز نے اننگز کے آغاز سے ہی بھارتی کھلاڑیوں کو آڑے ہاتھوں لیا جس کے نتیجے میں روہت شرما، ویرات کوہلی سمیت کوئی بھی بلے باز خاطر خواہ رنز نہ بنا سکا اور پوری ٹیم مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں پر صرف 110 رنز ہی بنا سکی۔
بھارتی ٹیم نے کم ترین اسکور بنانے کا ریکارڈ بنایا ہے جو کہ اب تک کسی کمزور کارکردگی والی ٹیم نے بھی نہیں بنایا۔ بھارتی ٹیم کے کھلاڑی 10 اوورز میں ایک بار بھی گیند کو باؤنڈری کے باہر پھینکنے میں کامیاب نہیں ہو سکے تھے۔
جواب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم نے مقررہ ہدف دو وکٹ کے نقصان پر پورا کرلیا ۔ بھارت کو پہلے پاکستان نے ہرایا پھر نیوزی لینڈ نے شکست دی۔ پاکستان سے شکست کے بعد مسلسل دوسری ہار نے بھارتی ٹیم کے حوصلے پست کیے ہیں۔
میچ کے دوران بھارتی ٹیم ہر شعبے میں ناکام نظر آئی ، اچھی بیٹنگ ، بولنگ اور فیلڈنگ اور ایک ٹیم کا کمبی نیشن کسی بھی لمحے میں نظر نہیں آیا۔ شکست پر جذباتی شائقین نے بھارتی ٹیم کو آڑے ہاتھوں لیا۔ بھارت کی شکست اس وقت سوشل میڈیا پر بھی موضوع بحث بنی ہوئی ہے۔
بھارتی صارفین خراب کارکردگی پر انڈیا کی ٹیم کے خوب لتے لے رہے ہیں تاہم بھارت کی شکست پاکستانی سوشل میڈیا صارفین کی ٹائم لائنز پر بھی نمایاں ہے۔ سوشل میڈیا پر ایک بھارتی صارف نے لکھا ''آج کے میچ کی خاص بات یہ ہے کہ انڈیا 10 وکٹوں سے نہیں ہارا۔''
بھارت کی شکست پر سوالات اٹھائے جارہے ہیں کہ کیا انڈیا اب سیمی فائنل تک رسائی حاصل کر پائے گا۔ اب سوال یہ ہے کہ بھارت کیسے پہنچے گا؟ اس کے لیے سب سے پہلے تو اس کو اپنے تینوں میچز جیتنا ہیں، پھر تینوں میچز ایسے جیتنا ہیں کہ اس کا نیٹ رن ریٹ بھی بہتر ہو۔
بھارتی ٹیم کے اگلے تین میچز اسکاٹ لینڈ، افغانستان اور نمیبیا کے خلاف ہیں۔ نیوزی لینڈ نے بھی ان ہی تینوں حریفوں کے خلاف کھیلنا ہے، اگر نیوزی لینڈ تینوں میچز جیت جاتا ہے تو بھارت کا کوئی چانس باقی نہیں رہے گا۔ کرکٹ اتفاقات کا کھیل ہے ، بہرحال آنے والے میچز میں صورتحال مزید واضح ہوجائے گی۔