محکمہ تعلیم اور بلدیہ عظمیٰ کی ملی بھگت سرکاری اسکول جعلی نجی پارٹی کو دینے کی تیاریاں

گورنمنٹ بوائزلوئرسیکنڈری گرامراسکول لیاقت آبادکی عمارت نجی پارٹی کودینے سے سیکڑوں طلباپرتعلیم کے دروازے بند ہونیکاخدشہ

لینڈ ڈپارٹمنٹ نے نجی پارٹی کو پلاٹ نمبر 106-A کے مالکانہ کاغذات منتقل کرنا شروع کردیے،لیز نام کروانے کیلیے اخبار میں اشتہار شائع۔ فوٹو: فائل

صوبائی محکمہ تعلیم کی نااہلی اور کراچی میونسپل کارپوریشن کی نجی پارٹی سے ملی بھگت کے سبب کراچی میں منیبہ اسکول کی طرز پر مزید ایک سرکاری اسکول نجی پارٹی کے حوالے کرنے کی تیاری کی جارہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق فیڈرل بی ایریا میں منیبہ اسکول کے بعد اب لیاقت آباد کے طلبا کو تعلیم سے محروم کرنے کیلیے گورنمنٹ بوائز لوئرسیکنڈری گرامر اسکول کی عمارت کو نجی تحویل میں دینے کی کوششیں شروع کردی گئی ہیں اس عمل سے لیاقت آباد کے سیکڑوں غریب طلبا پر تعلیم کے دروازے بند ہونے کا اندیشہ ہے ''ایکسپریس'' کو معلوم ہواہے کہ کراچی میونسپل کارپوریشن کے لینڈ ڈپارٹمنٹ نے ایک نجی پارٹی کولیاقت آباد بی ایریا کے پلاٹ نمبر 106-A پر قائم گورنمنٹ بوائز لوئرسیکنڈری گرامر اسکول کی عمارت کے مالکانہ کاغذات منتقل کرنا شروع کردیے ہیں اور اس حوالے سے اسکول کی قطعہ اراضی کی، میوٹیشن اورلیز اسکول کی نجکاری کے وقت موجود مالکان سے ایک دوسری نجی پارٹی کے نام منتقل کی جارہی ہے جبکہ اسکول کی قطعہ اراضی اپنے نام کروانے کی خواہش مند نجی پارٹی کے پاس اسکول کی نجکاری کے وقت اس کے مالکانہ حقوق موجود ہی نہیں تھے۔




بتایا جارہا ہے کہ بلدیہ عظمیٰ کے حکام کی ملی بھگت سے نجی پارٹی نے گورنمنٹ بوائز لوئرسیکنڈری گرامر اسکول کے پلاٹ کی لیز اپنے نام کروانے کیلیے ایک مقامی روزنامے میں اشتہار بھی شائع کرایا ہے جس میں اس امرکا انکشاف کیاگیا ہے کہ 160مربع گز کے حامل پلاٹ کی لیز اس کے نام کی جارہی ہے واضح رہے کہ لیاقت آباد کے بی ایریا میں قائم گورنمنٹ بوائز لوئرسیکنڈری گرامراسکول کو یکم اکتوبر 1972کو دیگر نجی اسکولوں کے ساتھ ہی قومیایا گیا تھا جس کے بعد سے اسکول کی عمارت سرکاری تحویل میں ہے اور لیاقت آباد کے سیکڑوں غریب طلبا اسکول میں تعلیم حاصل کررہے ہیں قابل ذکر امریہ ہے کہ اس تمام صورتحال پر صوبائی محکمہ تعلیم کے حکام خاموش ہیں اورمنیبہ گورنمنٹ پرائمری اسکول کی طرز پرگورنمنٹ بوائز لوئر سیکنڈری گرامراسکول کے معاملے پر صوبائی محکمہ تعلیم نے چپ سادھ لی ہے،گورنمنٹ بوائز لوئر سکینڈری گرامر اسکول کے معاملے پر جب ضلعی تعلیمی افسر (ڈسٹرک ایجوکیشن آفیسر) قربان ڈھرسے رابطہ کیا گیا توان کاکہنا تھاکہ ان کے علم میں بھی یہ معاملہ آیا ہے اورآج جمعرات کو متعلقہ اے ڈی او شاہد شیخ کو اسکول کی فائل کے ساتھ بلایا ہے فائل دیکھ کر اس معاملے پر کچھ بات کرسکیں گے۔
Load Next Story