کراچی میں 10 سالہ بچی کے ساتھ مبینہ اجتماعی زیادتی
پولیس نے واقعے میں ملوث رکشہ ڈرائیور سمیت 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا
پولیس نے واقعے میں ملوث رکشہ ڈرائیور سمیت 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔(فوٹو: فائل)
سرجانی ٹاؤن کےعلاقے لیاری تیسرٹاؤن میں 10 سالہ بچی کے ساتھ مبینہ اجتماعی زیادتی کا واقعہ پیش آیا ہے.
پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے بچی کے ساتھ اجتماعی زیادتی کرنے والے دو ملزمان اللہ رکھیو اور منیر بنگالی کو گرفتار کر کے ان کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 2021/1760 درج کر کے تفتیش شروع کردی ۔
ایس ایچ او سرجانی ٹاؤن اسد النبی نے بتایا کہ بچی کے ساتھ زیادتی کا واقعہ دو روز قبل پیش آیا ، متاثرہ بچی نے جمعے کے روز اپنی والدہ کو بتایا، جس کے بعد والدین اور دیگر رشتہ دار بچی کو تھانےلے کر آئے۔
پولیس نے فوری طور پر متاثرہ بچی کو میڈیکل کے لیے اسپتال منتقل کردیا اور بروقت کارروائی کرتےہوئے رکشہ ڈرائیور و اس کے ساتھی ملزم کو گرفتار کرلیا ۔
انھوں نے بتایا کہ گرفتار ملزمان بچی کو بھلا پھسلا کر ایک مقام پر لے گئے اور اپنی ہوس کا نشانہ بنایا۔ گرفتار ملزمان کا بھی میڈیکل کروایا جائے گا۔