ہالی ووڈ فلم اسپائیڈر مین کانیا اور مکمل ٹریلر جاری

مارک ویب کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم 2 مئی کوٹو ڈی اور تھری ڈی فارمیٹ میں بڑے پردے کی زینت بنے گی

مارک ویب کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم 2 مئی کوٹو ڈی اور تھری ڈی فارمیٹ میں بڑے پردے کی زینت بنے گی۔ فوٹو:فائل

ہالی ووڈ کا اسپائیڈر مین پھر باکس آفس پر تہلکہ مچانے کو تیار ہے اور2012کی بلاک بسٹر فلم دی امیزنگ اسپائیڈ ر مین کے سیکوئل'' دی امیزنگ اسپائیڈر مین ٹو'' کانیامکمل ٹریلرجاری کردیا گیاہے۔


اس نئے ٹیزر ٹریلر میں فلم کا ولن الیکٹرو ٹائمز اسکوائر پر تباہی پھیلا رہا ہے جسے روکنے اسپائیڈر مین موقع پر پہنچ گیا ہے۔مارک ویب کی ہدایتکاری میں بننے والے اس سیکوئل میں اینڈریو گارفیلڈ بحیثیت پیٹر پارکر/اسپائیڈر مین اور ایما اسٹون بحیثیت گیون اسٹیسی اپنے سابقہ کرداروں میں جلوہ گر ہورہے ہیں فلم 2مئی کوٹو ڈی اور تھری ڈی فارمیٹ میں بڑے پردے کی زینت بنے گی۔
Load Next Story