ورلڈ ٹی 20 بنگلہ دیش کی کنڈیشنز ہمارے لیے سازگار ہوں گی محمد حفیظ

عالمی مقابلوں کے دوران اولین ترجیح بیٹنگ ہوتی ہے،کپتان قومی ٹو ٹوئنٹی ٹیم

عالمی مقابلوں کے دوران اولین ترجیح بیٹنگ ہوتی ہے،کپتان قومی ٹو ٹوئنٹی ٹیم۔ فوٹو: رائٹرز/فائل

قومی ٹوئنٹی 20 کپتان محمد حفیظ کا کہنا ہے کہ ایک روزہ اور ٹوئنٹی 20 کرکٹ میں دنیا کا بہترین آل رائونڈر بننا میرے اور پاکستان دونوں کیلیے اعزاز کی بات ہے۔


عالمی مقابلوں کے دوران اولین ترجیح بیٹنگ ہوتی ہے، بنگلہ دیش کی کنڈیشنز ہمارے لیے سازگار ہیں ، امید ہے کہ ورلڈ کپ میں قومی ٹیم اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی، وہ گزشتہ روز لاہور میں میڈیا سے بات چیت کر رہے تھے۔ محمد حفیظ نے کہا کہ بگ بیش کھیل کرآیا ہوں،کرکٹ کوخوب انجوائے کیا۔ انھوں نے کہا کہ عالمی مقابلوں کے دوران میری زیادہ ترتوجہ بیٹنگ پر ہوتی ہے، میری ہمیشہ کوشش رہتی ہے کہ عمدہ کارکردگی پیش کرکے قومی ٹیم کو فائدہ پہنچائوں، ٹوئنٹی 20 ورلڈ کپ کے حوالے سے سوال کا جواب دیتے ہوئے محمد حفیظ نے کہا کہ بنگلہ دیش کی کنڈیشنز ہمارے لیے سازگار ہیں ، امید ہے کہ میگا ایونٹ میں قومی ٹیم اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی، قومی ٹوئنٹی20 ٹورنامنٹ کی وجہ سے ورلڈ کپ کی تیاریوں کا بھر پور موقع میسر آئے گا۔
Load Next Story