یوسی کی سطح تک تنظیم سازی مکمل کی جائےقادر پٹیل

نیا لوکل آرڈیننس عوام کی امنگوں اورپی پی پالیسی کے تحت بنایا گیا،اجلاس سے خطاب.

نیا لوکل آرڈیننس عوام کی امنگوں اورپی پی پالیسی کے تحت بنایا گیا،اجلاس سے خطاب۔ فوٹو: فائل

پیپلزپارٹی کراچی ڈویژن کا ایک خصوصی اجلاس ڈویژنل صدر عبدالقادر پٹیل کی صدارت میں ان کے دفتر میں منعقد ہوا۔


اجلاس میں تمام ضلعی صدور کو ہدایت کی گئی کہ وہ اپنے اپنے اضلاع میں تمام یوسیز کی تنظیمیں 30 ستمبر تک مکمل کریں، نئے ووٹروں کا اندراج کریں اور ووٹر لسٹوں میں موجود غلطیوں کی نشاندہی کریں تاکہ انھیں دور کیا جا سکے، پی پی کراچی ڈویژن کے صدر عبدالقادر پٹیل اور جنرل سیکریٹری سید نجمی عالم نے نئے لوکل گورنمنٹ آرڈیننس پر تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ نیا لوکل گورنمنٹ آرڈیننس سندھ کے عوام کی امنگوں اور پیپلزپارٹی کی پالیسی کے تحت بنایا گیا ہے۔

پہلے صرف کراچی کو میٹروپولیٹن کارپوریشن کا درجہ حاصل تھا اب سندھ کے پانچوں ڈویژن کے ہیڈ کوارٹرز کو میٹرو پولیٹن کارپوریشن کا درجہ دیا گیا ہے عام انتخابات میں مسترد کیے ہوئے عناصر اپنی سیاست چمکانے کیلیے مجوزہ آرڈیننس کی مخالفت کر رہے ہیں ایسے عناصر کو عوام اچھی طرح جانتے ہیں اور ان کے پروپیگنڈے کا شکار نہیں ہونگے۔
Load Next Story