قومی ٹی 20 کپ کراچی ڈولفنز آج حیدرآباد ہاکس کا سامنا کرے گی

ابتدائی دن دوسرے میچ میں مصباح الحق کی زیر قیادت فیصل آباد وولفز کوپشاور پینتھرز کا چیلنج درپیش ہوگا

دوسرا مقابلہ مصباح الحق کی زیر قیادت فیصل آباد وولفز اور پشاور پینتھرز کے مابین ہوگا۔ فوٹو: فائل

قومی ستاروں کی کہکشاں جمعرات سے روالپنڈی اور اسلام آباد میں جگمائے گی۔

قومی ٹوئنٹی20 کرکٹ ٹورنامنٹ میں مصباح الحق، شاہد آفریدی، محمد حفیظ، عمرگل، یونس خان، محمد عرفان، جنید خان، اکمل برادران، سہیل تنویر، عمر امین، اظہر علی، عمران فرحت، احمد شہزاد، صہیب مقصود، خرم منظوراور دیگر مایہ ناز کرکٹرز اپنے اپنے ریجنز کی نمائندگی کریں گے، ابتدائی دن پانچ میچز کھیلے جائیں گے، جس میں وکٹ کیپر بیسٹیمن سرفراز احمد کی زیر قیادت کراچی ڈولفنز کی ٹیم حیدر آباد ہاکس کیخلاف میدان میں اترے گی، ہاکس کی قیادت نوجوان جارح مزاج اوپنر شرجیل خان کررہے ہیں۔




دوسرا مقابلہ مصباح الحق کی زیر قیادت فیصل آباد وولفز اور پشاور پینتھرز کے مابین ہوگا، سعید انور جونیئر کی کمان میں ملتان ٹائیگرز کو نو آموز فیڈرل ایریا چیتاز کا چیلنج درپیش ہوگا، بہاولپور اسٹیگز کی ٹیم ڈیرہ مراد جمالی ایبیکس سے ٹکرائے گی۔ کوئٹہ بیئرز اور لاڑکانہ بلز کی ٹیمیں آمنے سامنے ہونگی۔ ایونٹ کے کوارٹر فائنل مقابلے 13 اور 14فروری، سیمی فائنلز15فروری جبکہ فیصلہ کن معرکہ 16 فروری کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
Load Next Story