امریکا کو طالبان سے مذاکرات پراعتماد میں لیا ہے سیکریٹری خارجہ
پاکستان افغانستان میں امن چاہتا ہے، امریکا خود بھی افغان طالبان سے مذاکرات کررہا ہے
امریکا اور افغانستان سے متعلق پاکستان کی پالیسی مفاہمت پر مبنی ہے۔ فوٹو: فائل
سیکریٹری خارجہ اعزاز احمد چوہدری نے کہاہے کہ امریکا پاکستان کا اہم اتحادی ہے جس کے باعث طالبان سے مذاکرات پر امریکا کو اعتماد میں لیا ہے، پاکستان افغانستان میں امن دیکھنا چاہتا ہے، لائن آف کنٹرول پر پاکستان اور بھارت کے مابین اعتماد سازی میں اضافہ ہوا ہے۔
بدھ کو ایک انٹرویو میں سیکریٹری خارجہ نے کہاکہ امریکا خود بھی افغان طالبان سے مذاکرات کررہا ہے، امریکا اور افغانستان سے متعلق پاکستان کی پالیسی مفاہمت پر مبنی ہے۔
اعزاز چوہدری نے کہا کہ پاکستان مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے بھارت سے بامعنی مذاکرات چاہتا ہے جب کہ دونوں ممالک کے درمیان لائن آف کنٹرول پر تجارت کی بحالی پر بھی بات چل رہی ہے۔