ایڈمنسٹریٹرزکی تقرری مفادات حاصل کرنیکی کوشش ہےِ لیاقت بلوچ
الیکشن سے فرار کیلیے بلدیاتی آرڈیننس جاری کیا گیا ،شاہ فیصل میں جلسے سے خطاب.
الیکشن سے فرار کیلیے بلدیاتی آرڈیننس جاری کیا گیا ،شاہ فیصل میں جلسے سے خطاب۔ فوٹو: پی پی آئی
جماعت اسلامی پاکستان کے جنرل سیکریٹری لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ ایڈمنسٹریٹرز کی تقرری سیاسی مفاد حاصل کرنیکی کوشش ہے۔
آصف زرداری کی موجودگی میں شفاف انتخابات نہیں ہوسکتے، عوام کو دھوکا دینے اور انتخابات سے فرار کا راستہ اختیار کرنے کیلیے بلدیاتی آرڈیننس کا اجرا کیا گیا ہے لیکن ہم انتخابات سے فرار نہیں ہونے دیں گے،انھوں نے کہا کہ فاٹا میں آپریشن ملک میں انارکی پیدا کررہا ہے،فوجی آپریشن سے مسائل حل نہیں ہوسکتے، فوجی آپریشن نے ہمیشہ نفرتوں کو ہی جنم دیا۔
ان خیالات کا اظہار انھوں نے جماعت اسلامی کے تحت شاہ فیصل کالونی میں جلسے سے خطاب میں کیا، جلسے سے ضلع شرقی کے امیر اسامہ رضی و دیگر نے بھی خطاب کیا،لیاقت بلوچ نے کہاکہ ،قرآن کی توہین یہ کرتے ہیں خاکے شائع کرتے ہیںمگر دہشت گردی کا الزام مسلمانوں پرلگاتے ہیں،انھوں نے کہاکہ زرداری، کیانی،راجہ پرویز اشرف ،ڈی جی آئی ایس آئی قوم کوبتائیں کہ اس سے قبل آپریشن سے پاکستان کو کیا ملا؟ آپریشن سے صرف نفرتوں نے جنم لیا ہے۔