بابراعظم کا بطور میزبان ڈیبیو بھی کامیاب شعیب ملک کا انٹرویو کیا
کپتان نے آل راؤنڈر سے میچ میں بہترین کارکردگی اور کھیل کی حکمت عملی سے متعلق سوال کیا۔
کپتان نے آل راؤنڈر سے میچ میں بہترین کارکردگی اور کھیل کی حکمت عملی سے متعلق سوال کیا۔ فوٹو : فائل
بابراعظم کا بطور میزبان ڈیبیو بھی کامیاب رہا۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں 4ففٹیز سمیت کسی بھی ایڈیشن میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کپتان نے گروپ میچ میں اسکاٹ لینڈ کو شکست دینے کے بعد میدان میں شعیب ملک کا انٹرویو کیا،انھوں نے آل راؤنڈر سے میچ میں بہترین کارکردگی اور کھیل کی حکمت عملی سے متعلق سوال کیا۔
جواب میں شعیب ملک نے کہا کہ کریز پر آیا تو آپ موجود تھے اور اچھا فیڈ بیک بھی دیا،ہم دونوں کا بہترین تال میل رہا،نئے کھلاڑیوں کو مشورے کے سوال پر آل راؤنڈر نے کہا کہ کسی بھی کرکٹر کے لیے ضروری ہے کہ سب سے ٹیم کی ضرورت دیکھے، آخر کے 4 سے 5 اوورز میں ڈاٹ بالز نہ کھیلے، صورتحال کے مطابق رنز بناتے رہیں کیونکہ آپ 4 اوورز میں آرام سے 45 سے 50 رنز بناسکتے ہیں۔
بابراعظم نے تسلیم کیا کہ اسکاٹ لینڈ سے میچ ابتدا میں مشکل ہوگیا تھا لیکن شعیب ملک نے اننگز کا بہترین اختتام کیا،کپتان نے سیمی فائنل میں کامیابی کیلیے شائقین سے سپورٹ کی درخواست بھی کردی۔