پیپلز پارٹی انقلابی پارٹی کی حیثیت سے ابھر رہی ہے قائم علی شاہ
جمہوریت کی علمبردار،غریب و پسماندہ لوگوں کی ترجمان ہے، وزیراعلیٰ سندھ
جب بھی موقع ملااس نے عوام کی خدمت اور ملکی ترقی کیلیے تاریخی کارنامے انجام دیے،سید قائم علی شاہ۔ فوٹو: فائل
وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ یہ عوامی خدمت کا نتیجہ ہے کہ پیپلز پارٹی ایک انقلابی پارٹی کی حیثیت سے مزید ابھر رہی ہے اور دیگرسیاسی جماعتوں سے لوگ مایوس ہوکر پیپلز پارٹی میں بڑی تعداد میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں۔
پیپلزپارٹی جمہوریت کی علمبردار ، عوامی حقوق کی محافظ اور پروگریسیو سوچ رکھنے والی،غریب و پسماندہ لوگوں کی ترجمان جماعت ہے اور گزشتہ 42سالوں سے نہ صرف عوام کے بنیادی و آئینی حقوق کے تحفظ،جمہوریت کی بحالی کے لیے لڑ رہی ہے بلکہ جب بھی موقع ملااس نے عوام کی خدمت اور ملکی ترقی کیلیے تاریخی کارنامے انجام دیے ہیں،جس کے نتیجے میں آج پاکستان اور خصوصا صوبہ سندھ ترقی کی گاہ پرگامزن ہے، وہ وزیراعلیٰ ہائوس میں فنکشنل لیگ ضلع میرپورخاص کے22اہم عہدیدارں اور حامیوں کی جانب سے پیپلزپارٹی میں شمولیت کے موقع پرگفتگوکررہے تھے۔ دریں اثنا محکمہ زکوۃ کی انتظامیہ سے منعقدہ ایک اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ نے کہا ہے کہ منچھر کے 968متاثرین کوحکومت سندھ کی جانب سے مالی امداد مہیا کرنے کے لیے 4.8ملین روپے کی رقم جاری کردی گئی ہے جس میں سے ہرمتاثر کو 5000 روپے کی مالی امداد دی جائیگی،انھوں نے متعلقہ انتظامیہ کوہدایت کی کہ وہ متاثرین میں امدادی چیک دینے کے لیے انتظامات فوری طور پرکریں۔
علاوہ ازیں پیپلزپارٹی میں میں شامل ہونے والوں میں شاہد مردان عرف جادوخان، شاہ مراد کھوسو، حاجی مولا داد مری ، اور دیگر نے بغیر کسی شرائط کے پیپلزپارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری اورصوبائی صدر سید قائم علی شاہ کی قیادت پراپنے بھرپو ر اور مکمل اعتماد کا اظہار کیا،اس موقع پرسید قائم علی شاہ نے کہا کہ اس وقت بھی پیپلز پارٹی ملک میں سے توانائی کے بحران کوختم کرنے اورسرمایہ کاری بڑھانے ، لوگوں کے لیے روزگار پیدا کرنے کے کئی منصوبوں پر ترجیحی بنیادوں پر عمل پیرا ہے جس سے چند سالوں کے اندر ملک میں اقتصادی تبدیلی رونما ہوگی،انھوں نے کہا کہ صرف ضلع تھرپارکر اور میرپورخاص تھر کول پاور پروجیکٹ پرعمل کرنے سے ہزاروں لوگوں کے لیے روزگار کے مواقع فراہم ہونگے اور دیگر معاشی سرگرمیاں جنم لیں گے جس سے یہ علاقہ ترقی کے ان منزلوں کو پہنچے گا جس کے لیے دوسرے رشک کریں گے۔ اجلاس میں وزیر اعلی نے مچھیروں کی بھلائی کے شروع کیے گئے دیگر ترقیاتی کاموں کو تیز کرنے پر زور دیا اور تحفظات ماحولیات کے انتظامیہ کو ہدایت کی کہ وہ منچھر جھیل کی آلودگی کو مستقل بنیادوں پر حل کرنے کے لیے اپنی تجاویز دیں۔