بھارتی نژاد ستیانڈیلہ کو مائیکرو سافٹ کا نیا سربراہ مقرر کرنے کا اعلان

نڈیلا فی الحال مائیکروسافٹ کے ’کلاؤڈ اینڈ انٹرپرائز‘ شعبے کے سربراہ ہیں

نڈیلا فی الحال مائیکروسافٹ کے ’کلاؤڈ اینڈ انٹرپرائز‘ شعبے کے سربراہ ہیں. فوٹو: فائل

دنیا کی مشہور ٹیکنالوجی کمپنی مائیکروسافٹ نے بھارتی نژاد ستیا نڈیلا کو نئے سی ای او یعنی سربراہ بنانے کا اعلان کیاہے۔ وہ سٹیو بامر کی جگہ لیں گے۔


نڈیلا فی الحال مائیکروسافٹ کے 'کلاؤڈ اینڈ انٹرپرائز' شعبے کے سربراہ ہیں۔ یہ شعبہ کمپنی کے کمپیوٹنگ پلیٹ فارم اور ڈیولپر ٹولزکو بناتا اور چلاتا ہے۔اگست میں بامر نے کہا تھا کہ وہ اگلے 12 ماہ میں ریٹائر ہو جائیں گے، مائیکروسافٹ نے یہ بھی معلومات دی ہے کہ بل گیٹس کمپنی کے چیئرمین کا عہدہ چھوڑنے والے ہیں۔ گیٹس جلد ہی تکنیکی مشیر کے کردار میں نظر آئیں گے۔46 سالہ نڈیلا مائیکروسافٹ کے 39 سال پرانی تاریخ میں تیسرے سی ای او ہوں گے۔ بھارت میں پیدا ہوئے نڈیلا اس کمپنی سے 1992 میں منسلک ہوئے۔
Load Next Story