ناٹ آؤٹ پر آؤٹ وارنر نے ریویو نہ لے کر بڑی غلطی کردی

جارح مزاج اوپنر(49) کی وکٹ حاصل ہونے سے میچ کا پانسہ پلٹ گیا

جارح مزاج اوپنر(49) کی وکٹ حاصل ہونے سے میچ کا پانسہ پلٹ گیا ۔ فوٹو : انٹرنیٹ

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں ڈیوڈ وارنر نے ریویو نہ لے کر بڑی غلطی کردی۔


شاداب خان کی گیند پر آسٹریلوی اوپنر کا محمد رضوان نے کیچ لیا تو امپائر نے انگلی بلند کردی،انھوں نے میدان چھوڑنے میں بھی تاخیر نہیں کی، بعد ازاں سنیکومیٹر سے بھی یہ ثابت نہیں ہوا کہ گیند بیٹ کو چھوکر گئی تھی۔

جارح مزاج اوپنر(49) کی وکٹ حاصل ہونے سے میچ کا پانسہ پلٹ گیا،اس سے قبل اسی انفرادی اسکور پر فخرزمان کا نشانہ چوک جانے سے ان کو رن آؤٹ کرنے کا سنہری موقع ہاتھ سے نکل گیا تھا۔
Load Next Story