کراچی کی ٹارگٹ کلنگ میں بیرونی طاقتیں ملوث ہیں
تیسرے مرحلے میں 16 ستمبر کو احتجاجی ریلی مرکز اہلسنّت سے پریس کلب تک مارچ کریگی.
ایم اے جناح روڈ پر ٹارگٹ کلنگ کیخلاف مظاہرے سے سنی تحریک کے آفتاب قادری خطاب کررہے ہیں۔ فوٹو: ایکسپریس
پاکستان سنی تحریک رابطہ کمیٹی کے رکن محمد آفتاب قادری نے کہا ہے کہ بیرونی قوتوں کے اشاروں پرکراچی میں فرقہ وارانہ دہشت گردی اور ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ جاری ہے۔
دہشت گردی اور ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ملزمان کو سزا نہیں ملے گی تو ٹارگٹ کلنگ کی روک تھام نہ ہوسکے گی،حکومت اورقانون نافذ کرنیوالے ادارے کلرز کیخلاف نہ صرف کارروائی عمل میں لائیں بلکہ شہید ہونیوالوںکے لواحقین کو انصاف دلوائیں،ان خیالات کا اظہار انھوں نے ایم اے جناح روڈ پر پاکستان سنی تحریک کے تحت احتجاجی تحریک کے دوسرے مرحلے کے احتجاجی مظاہرے سے خطاب میںکیا۔
انھوں نے کہا کہ اہلسنّت کسی بھی قسم کی دہشت گردی میں ملوث نہیں ہیں ،انھوں نے کہا کہ ہمارے احتجاج پر کان نہ دھرے گئے تو پرامن ہڑتال کی کال دیں گے،احتجاج کا تیسرا مرحلہ 16 ستمبر کو ہوگا اس مرحلے میں احتجاجی ریلی مرکز اہلسنّت سے پریس کلب تک احتجاجی مارچ کرے گی۔