آسٹریلیا کی فائنل میں رسائی، ایرون فنچ کی قسمت نے بھرپور ساتھ دیا

 دبئی: آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے دوران ٹاس کے حوالے سے آسٹریلیا کے کپتان ایرون فنچ خوش قسمت رہے ہیں۔ 

متحدہ عرب امارات میں جاری آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے دوران سپر 12 مرحلے کے بعد دونوں سیمی فائنلز میں بھی ٹاس نے بہت اہم کردار ادا کیا ہے اور زیادہ تر دوسری بیٹنگ کرنے والی ٹیمیں ہی فتح حاصل کرنے میں کامیاب رہی ہیں۔

یو اے ای میں ٹاس کے حوالے سے آسٹریلیا کے کپتان ایرون فنچ بہت خوش قسمت رہے ہیں، ورلڈکپ کے آخری معرکے کے لیے جب ایرون فنچ اور کین ولیمسن میدان میں اترے تو آسٹریلیا کے کپتان نے ایک بار پھر ٹاس جیتنے میں کامیاب رہے۔

ایرون فنچ پورے ایونٹ میں مجموعی طور پر 7 میں سے 6 ٹاس جیتنے میں کامیاب رہے تاہم اس کے برعکس کیوی کپتان کین ولیمسن صرف 2 بار ہی ٹاس جیتنے میں کامیاب رہے ہیں۔

اس کے علاوہ آسٹریلیا کے کپتان گزشتہ 22 ٹی ٹوئنٹی میچوں میں صرف 4 بار ٹاس ہارے ہیں جب کہ ورلڈکپ کے دوران صرف ایک بار انگلینڈ سے ٹاس ہارے جس میچ میں انہیں بری طرح شکست بھی ہوئی۔