ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی20 سیریز میں مسلسل دوسری شکست پر منیبہ علی مایوس

اسپورٹس رپورٹر  پير 29 اپريل 2024
مایوس کن بات ہے کہ ہم جیت نہیں پارہے، بیٹر۔ فوٹو: گیٹی

مایوس کن بات ہے کہ ہم جیت نہیں پارہے، بیٹر۔ فوٹو: گیٹی

کراچی: ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی20 ویمنز انٹرنیشنل سیریز میں دوسری مسلسل شکست پر پاکستان کی بیٹر منیبہ علی نے مایوسی کا اظہار کر دیا۔

پاکستان ویمنز ٹیم کی بیٹر منیبہ علی کا کہنا ہے کہ5 میچز کی سیریز کے دوسرے میچ میں مسلسل ناکامی پر افسوس ہے، مایوس کن بات ہے کہ ہم جیت نہیں پارہے، پہلے بیٹنگ کرنے والی پاکستان ویمن ٹیم کو 140 رنز کا اسکور کرنا چاہیے تھا، امید ہے کہ ہم اگلے میچز میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے میں کامیاب رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم نے پاکستان کو دوسرا ٹی ٹوئنٹی بھی ہرادیا

انہوں نے مزید کہا کہ مہمان ٹیم کی کپتان آل راؤنڈر ہیلی میتھیوز میچ کو یکطرفہ بنادیتی ہیں، ہمیں ہیلی میتھیوز کے خلاف بہتر حکمت عملی بنانی ہوگی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔