سائٹ ایریا میں پانی کی بوتل میں بنایا گیا بم ناکارہ بنادیا گیا
بم منرل واٹر کی 6 لیٹر بوتل میں تیار کیا گیا تھا جس کا وزن 13 کلو گرام تھا، پھٹنے پر بڑی تباہی کا اندیشہ تھا
بم میں دھماکا خیز مواد کے ساتھ بال بیرنگ بھی شامل تھے، آرام باغ میں مشکوک بریف کیس میں بم کی اطلاع تلاشی کے بعد جھوٹی ثابت۔ فوٹو: فائل
سائٹ ایریا میں حبیب بینک چورنگی کے قریب منرل واٹر کی بوتل میں ریموٹ کنڑول بم کو بم ڈسپوزل اسکوڈ کے عملے نے آدھے گھنٹے کی جدوجہد کے بعد ناکارہ بنا دیا۔
آرام باغ میں مشکوک بریف کیس میں بم کی اطلاع تلاشی کے بعد جھوٹی ثابت ہوئی، تفصیلات کے مطابق سائٹ اے تھانے کی حدود میں حبیب بینک چورنگی فخر الدین ولیکا روڈ پر واقع لیبرٹی ٹیکسائل مل کے یونٹ نمبر 2 کے قریب کھجورکے درخت کے درمیان بوتل میں رکھے گئے بم کی اطلاع پر خوف وہراس پھیل گیا۔
اطلاع ملنے پر ایس ایچ او مقبول نے پولیس پارٹی کے ہمراہ موقع پر پہنچ کر جائے وقوع کو گھیرے میں لے لیا اور مذکورہ مقام پر موجود شہریوں کو دور ہٹا دیا جبکہ بم اسکوڈ کی ٹیم کو فوری طور پر طلب کرلیا، پولیس نے مذکورہ سڑک کو ٹریفک کیلیے بھی بند کردیا، بم ڈسپوزل اسکواڈ کے عملے نے موقع پر پہنچ کر آدھے گھنٹے کی جدوجہد کے بعد بم کو ناکارہ بنا دیا۔
بم ڈسپوزل اسکواڈ کے افسر نے ایکسپریس کو بتایا کہ مذکورہ منرل واٹر کی 6 لیٹر بوتل میں تیار کیا گیا تھا جس کا مجموعی وزن 13 کلو گرام تھا، جس میں 9 کلوگرام دھماکا خیز مواد، ڈیڑھ سے 2 کلو گرام بال بیئرنگ کی پلیٹ، 12 واٹ کی 2 ڈرائی بیڑیاں، 2 ڈیٹونیٹر اور 2 ڈیتھ کوڈ تھی جبکہ مذکورہ بم ریموٹ کنٹرول سرکٹ ڈیوائس سے منسلک تھا،انھوں نے بتایا کہ مذکورہ بم کھجورکے درخت کی آڑ میں کپڑے میں لپیٹ کر رکھا گیا تھا اور اگر بم پھٹ جاتا تو بڑے نقصان کا خدشہ تھا۔
بم ڈسپوزل اسکواڈ کے عملے نے جائے وقوع کے اطراف کی بھی تلاشی لی اور مذکورہ مقام پر کلیئر قراد دے کر مذکورہ مواد لیبارٹری ٹیسٹ کے لیے بھیج دیا، ادھر تھانہ آرام باغ کے علاقے شارع لیاقت پر واقع ایچ بی ایل بینک کی اے ٹی ایم مشین کے قریب رکھے مشکو ک بریف کیس سے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا، پولیس اور بم ڈسپوزل اسکوڈ کے عملے نے موقع پر پہنچ کر جائے وقوع کو گھیرے میں لے کر بریف کیس کو کھولا تو اس میں پلاسٹ کے شاپر موجود تھے۔