لنڈی کوتل فورسز کا اسلحہ مارکیٹ میں چھاپہ 6گرفتار
متاثرین جنوبی وزیرستان کی واپسی 24ستمبر سے شروع ہوگی، 12ستمبر سے رجسٹریشن کی جائیگی۔
متاثرین جنوبی وزیرستان کی واپسی 24ستمبر سے شروع ہوگی، 12ستمبر سے رجسٹریشن کی جائیگی۔ فوٹو: فائل
سیکیورٹی فورسز نے لنڈی کوتل میں اسلحہ مارکیٹ پر چھاپہ مار کر 6افراد کو گرفتار کر لیا جبکہ 2 بوری اسلحہ بھی قبضے میں لے لیا۔
رستم کے علاقے بھائی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار سمیت 2 افراد جاں بحق ہوگئے ۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشتگردی کے خطرہ کے پیش نظرحساس مقامات کی سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی۔دریں اثناء متاثرین جنوبی وزیرستان کی واپسی24 ستمبر سے شروع ہوگی،12 ستمبر سے تین دن کیلیے رجسٹریشن کی جائیگی، واپس جانیوالے فی خاندان کو 25000 روپے ، 6ماہ کا راشن اور مفت ٹرانسپورٹ فراہم کی جائیگی۔