ٹارگٹڈ آپریشن اور چھاپوں میں 14 ملزمان گرفتار اسلحہ برآمد

گرفتار ملزمان میں 4 ٹارگٹ کلرز بھی شامل ہیں، اسلحہ اور مسروقہ سامان

گرفتار ملزمان میں 4 ٹارگٹ کلرز بھی شامل ہیں، اسلحہ اور مسروقہ سامان۔ فوٹو: فائل

پولیس نے شہر میں مختلف علاقوں میں ٹارگٹڈ آپریشن اور چھاپوں کے نتیجوں میں4 ٹارگٹ کلرز سمیت141 ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق ایسٹ زون پولیس نے ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں میں ملوث4 ملزمان کو گرفتار کے اسلحہ برآمدکر لیا، یہ بات ایس ایس پی پیر محمد شاہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی، انھوں نے مزید بتایا کہ پولیس نے پی آئی بی لیاری گینگ وار کے اہم ملزم احمد علی مگسی کے بھائی اصفر علی مگسی ولد محمد علی مگسی کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا۔

مبینہ ٹاؤن کے علاقے گلزار ہجری سے خالد اقبال عرف آصف ولد محمد اقبال کو گرفتار کے اسلحہ برآمدکر لیا، انھوں نے بتایا کہ گرفتار ملزم نے عاقل، راجو اور 3 پشتون افراد کو قتل کیا جبکہ پی ایس ایف کے سابق صدر ایسٹ شاہ کلام کو زخمی کیا تھا۔




انھوں نے بتایا کہ پولیس نے ملزم عدنان احمد عرف مبین ولد معین احمد کوگرفتار کر لیا،گرفتار ملزم نے اپنی قیادت کے حکم پر لانڈھی نمبر 4 زمان آباد میں سیاسی جماعت کے سینئر کارکن حاجی جلال اس کے بیٹے اور بھانجے سمیت 4 افراد کو قتل کیا جبکہ گرفتار ملزم جلاؤ گھیراؤ کے متعدد مقدمات میں بھی ملوث ہے، انھوں نے پولیس نے ملزم شاہد عرف بھیا کو گرفتار کیا جو مبینہ ٹارگٹ کلروں کے مالی معاونت اور ان کے لیے ریکی کا کام کرتا ہے، صدر پولیس نے ناصر عرف ملا اور راجہ نوید کو گرفتار کرلیا، نیو کراچی صنعتی ایریا پولیس کی خمیسو گوٹھ میں کارروائی 4 ملزمان 4 موٹر سائیکلیں، 100 شراب کی بوتل اور ڈیڑھ کلو چرس برآمد کرلی۔

کراچی پولیس نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر کے مختلف علاقوں میں 98 چھاپے اور 4 پولیس مقابلوں کے نتیجوں میں 131 ملزمان کو گرفتار کیا،ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے 27 پستول، 7 اے کے 47، 6970 گرام چرس، 809 گرام ہیروئن اور دیگر سامان برآمد کر لیا گیا۔
Load Next Story