انڈر 19ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم فیورٹ قرار
14 فروری سے یواے ای میں شیڈول ایونٹ میں بھارت کی بھی سپر لیگ میں رسائی کا امکان
14 فروری سے یواے ای میں شیڈول ایونٹ میں بھارت کی بھی سپر لیگ میں رسائی کا امکان۔ فوٹو: فائل
انڈر 19 ورلڈ کپ کیلیے پاکستان کو ایک بار پھر فیورٹ قرار دیا جانے لگا، ایونٹ کا آغاز 14 فروری سے ہوگا۔
بھارتی ٹیم کی بھی سپر لیگ میں رسائی کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے، دونوں ٹیمیں ایک ہی گروپ میں شریک ہیں، بھارتی کپتان وجے زول کا کہنا ہے کہ پاکستانی ٹیم سے 15 فروری کو شیڈول مقابلے میں ہم پر کوئی اضافی دبائو نہیں ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق انڈر 19 ورلڈ کپ میں بھارت اپنے ٹائٹل کا دفاع کرے گا، اسے اور پاکستان کو گروپ اے سے کوارٹر فائنلز میں جگہ بنانے کیلیے فیورٹ قرار دیا جارہا ہے، دونوں کے ساتھ اس گروپ میں آسٹریلیا بھی شامل ہے اس لیے دلچسپ مقابلوں کی توقع ہے، بھارت اور آسٹریلیا دونوں ہی 3، 3 بار یہ ایونٹ جیت چکے جبکہ پاکستان کو مسلسل دو مرتبہ ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل ہے، 2004 میں اس نے خالد لطیف کی قیادت میں چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا جبکہ سرفراز احمد کی قیادت میں ٹائٹل کا دفاع کیا گیا تھا۔
اس بار ٹورنامنٹ میں گرین شرٹس کی قیادت سمیع اسلم کریں گے جبکہ بھارت کی قیادت وجے زول کے ہاتھوں میں ہوگی ، ان کا کہناہے کہ دفاعی چیمپئن ہونے کے ناطے ہم آغاز سے ہی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے، ٹورنامنٹ کا فارمیٹ زبردست ہے، صرف پاکستان ہی نہیں ہمارا مقابلہ اسکاٹ لینڈ اور پاپوا نیو گینی سے بھی ہوگا،انھوں نے مزید کہا کہ پاکستانی ٹیم سے مقابلے ہمیشہ ہی کافی سنسنی خیز ثابت ہوتے مگر ہم پر اس حوالے سے کوئی دبائو نہیں ہے، ہم نے حال ہی میں انڈر 19 ایشیا کپ کے فائنل میں بھی گرین شرٹس کو شکست دی تھی۔