پیٹرسن کی چھٹی انگلش ٹیم مینجمنٹ کی ناکامی ہے احسان مانی

پلیئرز کے ساتھ ہمیشہ مسائل رہتے ہیں لیکن بورڈ انھیں قابو میں کیے رکھتا ہے، احسان مانی

اس معاملے میں آسٹریلینز کا کردار مثالی ہے، سابق آئی سی سی چیف کی رائے۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD:
آئی سی سی کے سابق چیف احسان مانی نے کیون پیٹرسن کے قبل از وقت بین الاقوامی کرکٹ سے رخصت کو انگلش ٹیم مینجمنٹ کی ناکامی قرار دیا۔

برطانوی خبررساں ادارے سے فون پر گفتگو کرتے ہوئے احسان مانی نے مزید کہا کہ کیون پیٹرسن دنیائے کرکٹ کا اچھا کردار تھا اور کھیل کو ان جیسے ہیروز کی ضرورت ہے، پلیئرز کے ساتھ ہمیشہ مسائل رہتے ہیں، کچھ پلیئرز کی بڑی انا ہوتی ہے جبکہ کچھ مختلف انداز سے چیزوں کو دیکھتے ہیں، لیکن آخرکار یہ کرکٹ بورڈز ہی ہوتے ہیں جو مختلف المزاج پلیئرز سے ان کی بہترین صلاحیتوں کے مطابق کام لیتے ہیں۔




انھوں نے مزید کہا کہ بعض اوقات آپ کو کسی کو کہنا پڑتا ہے کہ آپ بہت اچھے پلیئر ہیں لیکن ہمارے پلان میں فٹ نہیں بیٹھ رہے، میرے نزدیک پیٹرسن کے کیریئر کا اختتام ان کے بورڈ کی ناکامی ہے، مجھے خدشہ ہے ان کی تقلید دیگر بھی کریں گے، ان کے دیگر پلیئرزپر بھی سوالیہ نشان ہیں، اس کے برعکس آسٹریلینز نے ہمیشہ اپنے پلیئرز کو عمدگی سے سنبھالے رکھا ہے، آپ شین واٹسن کی مثال دیکھ لیں، اگرچہ اسے گذشتہ برس ڈسپلنری معاملات کی وجہ سے ٹور کے دوران ملک واپس بھجوایاگیا لیکن اس کے باوجود انھوں نے اسے باہر نہیں کیا۔
Load Next Story