آئی آئی چند ریگر روڈ غیرقانونی پارکنگ کا خاتمہ کیا جائے کمشنر کراچی

عمارتوں میں غیر فعال پارکنگ فلورز کو فوری طور پر فعال کرایا جائے،شعیب احمد صدیقی

عمارتوں میں غیر فعال پارکنگ فلورز کو فوری طور پر فعال کرایا جائے،شعیب احمد صدیقی۔ فوٹو: فائل

RAWALPINDI:
کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی نے ہدایت کی ہے کہ صوبے کا معاشی حب اور ملک کی وال اسٹریٹ آئی آئی چند ریگر روڈ پر فٹ پاتھوں پر قائم پارکنگ اوروال چا کنگ ختم کی جائے جبکہ کمرشل وال چا کنگ کے خاتمے کیلیے متعلقہ کمرشل ادارے کو پابند کیا جائے کہ وہ فوری طورپر اپنے ادارے کی وال چا کنگ ختم کرے۔

یہ ہدایت انھوں نے آئی آئی چندیگر روڈ کی تزئین و آرائش کے حوالے سے اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ منعقدہ اجلاس کی صدارت کے مو قع پر متعلقہ افسران کو دی، اس مو قع پر سماجی شخصیت یاسمین لاری ، سینئر ڈائریکٹر ٹی سی ڈی کے ایم سی محمد اطہر ، اسسٹنٹ کمشنر صد ر سجاد ابڑو اور متعلقہ افسران مو جود تھے۔




کمشنر کراچی نے اس موقع پر ہدایت کی کہ اسسٹنٹ کمشنر صدر سجاد ابڑو سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے متعلقہ افسران کے ساتھ آئی آئی چند دیگر روڈ پر واقع عمارتوں کا سر وے کر یں اور جن عمارتوں میں پارکنگ کی سہولیات ہونے کے باوجود بھی غیر فعال ہیں ان کی فہرست بنائیں، تمام غیر فعال پارکنگ فلورز کو فعال کر وایا جائے۔
Load Next Story