عمران خان کی مذاکرات میں عدم شرکت پرخواتین سراپا احتجاج
قوم مزید بے وقوف نہیں بنے گی،افروز رضا اوررضیہ خاتون کا مظاہرے سے خطاب
خواتین امن مذاکرات کے حوالے سے عمران خان کی وعدہ شکنی کیخلاف مظاہرے کے دوران نعرے لگا رہی ہیں۔ فوٹو: ایکسپریس
کراچی کی خواتین کی جانب سے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی جانب سے مذاکراتی عمل میں شامل نہ ہونے پر ان کیخلاف مظاہرہ کیا گیا، مظاہرے میں خواتین کی بڑی تعداد شریک تھی۔
خواتین نے عمران خان کے خلاف نعرے بازی بھی کی، مظاہرے سے خطاب میں افروز رضا اور رضیہ خاتون نے کہا کہ خان صاحب آپ نے یہ کہا تھا کہ طالبان آپ کے اپنے ہیں تو پھر مذاکرات سے پیچھے ہٹنے کے کیا معنی ہیں،عمران خان کا مذاکرات سے انکارعہد شکنی ہے، آپ کا پہلا قدم صحیح تھا کہ مذاکرات میں شامل ہوں گے ،دوقدم چلنے کے بعد پیچھے ہٹنا وعدے کی خلاف ورزی ہے ،عمران خان تو کہتے تھے کہ طالبان میرے اپنے ہیں تو اب ان سے دور کیوں ہورہے ہیں ۔
انھوں نے کہا کہ قوم سوال کرتی ہے کہ دہشت گردی کی جنگ میں ہزاروں افراد شہید ہوئے ہیں اور امن کی خاطر لوگوں نے قربانیاں دی ہیں اب جب قیام امن کا نیک مقصد شروع ہوا ہے تو عمران خان منظر عام سے غائب ہیں ،یہ ان کی دہری پالیسی کو ظاہر کرتا ہے، ووٹرز سوال کرتے ہیں کہ عمران خان جو ہر جلسے میں مذاکرات کی بات کرتے تھے اب مذاکرات سے پیچھے ہٹنا کیا ان کی سیاسی چال ہے ، قوم مزید بے وقوف نہیں بنے گی اور تبدیلی کا نعرہ لگاکر قوم کو بے وقوف بنانے والے عمران خان کا ساتھ نہیں دے گی۔