شرجیل میمن کے دورے سے قبل واٹر بورڈ ہیڈ آفس میں بم کی اطلاع

اس طرح کے اوچھے ہتھکنڈوں سے ہمیں خوفزدہ نہیں کیا جاسکتا، صوبائی وزیراطلاعات و بلدیات

اس طرح کے اوچھے ہتھکنڈوں سے ہمیں خوفزدہ نہیں کیا جاسکتا، صوبائی وزیراطلاعات و بلدیات۔ فوٹو: فائل

بہادرآباد کے علاقے میں شاہراہ فیصل پر واقع واٹر بورڈکے دفترکی دیوارکے پاس بم کی اطلاع پرعلاقہ پولیس اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کے عملہ پہنچ گیا اور علاقے کوگھیرے میں لے کرمذکورہ مقام کوتقریباً 2 گھنٹے سے زائد وقت تک چیک کیا جس کے بعد بم کی اطلاع کو جھوٹا قرار دے دیا گیا ۔

مانیٹرنگ ڈیسک کے مطابق بم کی اطلاع کے بعد واٹربورڈ ہیڈ آفس کی تمام عمارتوں، پارکنگ ایریا اور گاڑیوں کی بھی سرچنگ کی گئی جس کے بعد بم ڈسپوزل اسکواڈ نے علاقے کو کلیئر قرار دیدیا، واٹربورڈ کے دفتر میں بم کی اطلاع صوبائی وزیر اطلاعات و بلدیات شرجیل انعام میمن کے دورے سے پہلے موصول ہوئی۔




صوبائی وزیر کو ایم ڈی واٹربورڈ کے ہمراہ غیرقانونی ہائیڈرنٹس کے خلاف کارروائی کیلیے جانا تھا،اس سلسلے میں شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ اس طرح کے اوچھے ہتھکنڈوں سے ہمیں خوفزدہ نہیں کیا جاسکتا، غیرقانونی ہائیڈرنٹس کے خلاف کارروائی جاری رکھی جائے گی۔
Load Next Story