مولانا صوفی محمد شدید علیل ماہر ڈاکٹروں نے جیل جاکر معائنہ کیا
ڈاکٹروں نے مولانا صوفی کو دوائیں تجویزکی ہیں اورایک ماہ تک ہرجمعرات ان کا طبی معائنہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ذرائع
ڈاکٹروں نے مولانا صوفی کو دوائیں تجویزکی ہیں اورایک ماہ تک ہرجمعرات ان کا طبی معائنہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ذرائع فوٹو : فائل
ISLAMABAD:
سینٹرل جیل پشاورمیں پابند سلاسل کالعدم تحریک نفاذ شریعت محمدی کے سربراہ مولانا صوفی محمد گردوں سمیت دیگر بیماریوں کے باعث شدید علیل ہوگئے جس پرماہر ڈاکٹروں کی ایک ٹیم نے ان کا جیل میں آکر طبی معائنہ کیا۔
ذرائع کے مطابق ٹیم آئندہ جمعرات کو بھی معائنے کے لیے آئے گی جبکہ جیل کے ایک ذمے دارافسر نے اس کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوفی محمد کا جیل اسپتال کے ڈاکٹروں نے معائنہ کیا ہے جوکہ ایک معمول کا حصہ ہے۔ سینٹرل جیل پشاور میں جہاں مختلف مذہبی تنظیموں کے اہم سرکردہ رہنما قید ہیں وہاں مولانا صوفی محمد بھی موجودہ ہیں جو جیل میں قیدی بننے سے پہلے ہی مختلف بیماریوں کا شکار تھے تاہم وقت کے ساتھ ساتھ ان کی بیماریاں اب شدت اختیار کرگئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق ڈاکٹروں نے انھیں دوائیں تجویزکی ہیں اورایک ماہ تک ہرجمعرات ان کا طبی معائنہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔