تھرکول بلاک ٹو ٹھیکے میں بے قاعدگی کیخلاف درخواست

سندھ ہائیکورٹ کا بولیوں کوجانچنے کا حکم،کھدائی کے کام کیخلاف حکم امتناع ختم

مدعاعلیہان کو25فروری تک رپورٹ پیش کرنیکی ہدایت،بولیاں جانچ لی جائیں ،سرکاری وکیل۔ فوٹو: فائل

سندھ ہائیکورٹ نے تھرکول بلاک ٹومیںترقیاتی کاموں کے ٹھیکے میں بے قاعدگی کے خلاف دائردرخواست پردی جانے والی بولیوں کو جانچنے کا حکم دیا ہے۔

عدالت نے کھُدائی کے کام کے خلاف حکم امتناع ختم کرتے ہوئے مدعا علیہان کوہدایت کی ہے کہ بولیوں کاباریک بینی سے ازسر نوجائزہ لینے کے بعد25فروری تک رپورٹ پیش کریں۔جسٹس منیب اختر پر مشتمل سنگل بینچ نے ریلائنس کنسلٹنسی اینڈ انجنیئرنگ ورکس پرایئویٹ لمیٹڈ کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت کی۔درخواست میں صوبائی حکومت کو فریق بناتے ہوئے کہا گیا ہے کہ سندھ ایگروکول مائننگ کمپنی نے کوئلے کی تلاش کے سلسلے میں تھر کول بلاک ٹومنصوبے کے لیے بولیاں طلب کی تھیں، ٹھیکا لینے کے لیے درخواست گزار اور دیگر6کمپنیوں نے نیلامی میں حصہ لیا درخواست گزار کمپنی کونیلامی میں حصہ لینے کا اہل قراردے کر تصدیقی لیٹر بھی جاری کردیا گیا تھا۔




اطلاعات کے مطابق اب ایک ایسی کمپنی کو یہ ٹھیکہ دیا جارہا ہے جومطلوبہ شرائط پرپورانہیں اترتی اور نہ ہی اس کام کی صلاحیت رکھتی ہے۔مذکورہ کمپنی کوٹھیکہ دیناغیرقانونی ہے۔ درخواست گزارکپمنی نے موقف اختیار کیا کہ تھرکول بلاک ٹو میں کھدائی کے کام کے لیے کم قیمت کا ٹینڈر بھرنے کے باوجود کنٹریکٹ زائد قیمت بھرنے والی کمپنی کودیا۔پیرکوسماعت کے موقع پر ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل قاضی ماجد علی نے موقف اختیارکیاکہ ٹھیکہ جاری کرنے کے لیے دی جانے والی بولیوں کوجانچ لیا جائے تو مسئلہ حل ہوجائے گا کیونکہ درخواست گزار نے بھی یہ استدعا کی ہے۔عدالت نے فریقین کی رضامندی سے بولی کو15دن میں دوبارہ جانچنے کا حکم دیتے ہوئے رپوٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔
Load Next Story